3۱؂ ۔ صفحہ ۲۷۱۔ التوبہ۔ الجزو نمبر ۱۱ (ترجمہ) وہ لوگ خوش وقت ہیں۔جو سب کچھ چھوڑ کر خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اور خدا کی پرستش میں مشغول ہوتے ہیں اور خدا کی تعریف میں لگے رہتے ہیں۔ اور خدا کی راہ کی منادی کے لئے دُنیا میں پھرتے ہیں۔ اورخدا کے آگے جھکتے رہتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں وہی مومن ہیں جن کونجات کی خوشخبری دی گئی ہے۔ صفحہ ۲۷۸ خدا نے اپنے قانون قدرت میں مصائب کو پانچ قسم پر منقسم کیا ہے۔ یعنی آثار مصیبت کے جو خوف دلاتے ہیں۔ اور پھر مصیبت کے اندر قدم رکھنا۔ اور پھر ایسی حالت جب *۔۔۔۔۔۔ پیدا ہوتا ہے۔ اور پھر زمانہ تاریک مصیبت کا اور پھر صبح رحمت الٰہی کی۔ یہ پانچ وقت ہیں جن کے نمونہ پانچ نمازیں ہیں۔ 3۔33۲؂ 3۳؂ * ذیل میں چند اعتراضات اورچند حقائق درج کئے جاتے ہیں جو حضور علیہ السلام کی یاد داشتوں میں جو پیغام صلح کے متعلق آپ نے لکھی ہوئی تھیں مجھے ملے۔ ان اعتراضات کو رد کرنے کااور اُن حقائق پر بموجب تعلیم قرآن روشنی ڈالنے کا آپ کا ارادہ تھا۔ ایسا ہی بعض امور بدھ کی ایک کتاب سے لئے معلوم ہوتے ہیں۔ جو اُن دِنوں آپ کے زیر مطالعہ تھی جس کے متعلق آپ کچھ لکھنا چاہتے تھے۔ (کمال الدین) اعتراضات (۱) جتنی الہامی کتابیں ہیں اُن میں کونسی ایسی نئی بات ہے جو پہلے معلوم نہ تھی۔ * نوٹ۔ پڑھا نہیں گیا۔( کمال الدین )۔ البتہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد۲۱ صفحہ ۴۲۲ پر ’’ نومیدی ۔۔۔ پیدا ہوتی ہے ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ (ناشر)