وہ اللہ تعالیٰ کا پیار ا ہے جس نے اپنے آپ کو اللہ پر نثار کردیا۔ وہی جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۴۱ ڈٹھا نور محمدی ڈٹھا نبی رسول نانک قدرت دیکھ کر خودی گئی سب بھول ( ترجمہ)۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم کا نور دیکھ کر ایسا لطف آیا کہ اے نانک میں خدا کی قدرت دیکھ کر اپنے آپ کو بھول گیا۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۴۳ نانک آکھے رُکن دین سچے سنو جواب صاحب دافرمائیا لکھیا وچ کتاب دنیا دوزخ اوہ چڑھے جو کہے ناکلمہ پاک مکروہ تر ۳۰یہے روجڑے پنج نماز طلاق لقمہ کھائے حرام داسرتے چڑھے عذاب آتش دوزخ ہاویہ پائیا تنہاں نصیب (ترجمہ) باوا نانک رحمۃ اللہ نے کہا کہ اے رکن دین سچے جواب سنو جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میںؔ فرمایا ہے تحقیق وہ لوگ دوزخی ہیں جو کلمہ نہیں پڑھتے اور روزے نہیں رکھتے اُن کا کھانا پینا حرام ہے اور اُن کے سر پر عذاب پرعذاب چڑھ رہا ہے۔ جن لوگوں کو شیطان نے گمراہ کردیا بھلا وہ کیوں نماز پڑھنے لگے۔ تحقیق ایسے لوگ دوزخی ہیں جسے ہاویہ کہتے ہیں اُس کی آگ میں ڈالے جاویں گے۔ جنم ساکھی صفحہ ۱۴۳ نانک آکھے رکن دین کلمہ سچ پچھان اکّو رُوح ایمان دی جو ثابت رکھے ایمان (ترجمہ) باوا نانک نے رکن دین کو کہا کلمہ طیبہ کی معرفت حاصل کر تحقیق کلمہ ہی رُوح ایمان ہے اور اسی سے ایمان ثابت رہتا ہے۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷