جد رکن دین قاضی مکہ دا نماز پڑھانے دے واسطے آیا تو قاضی رکن دین وبابے دی السلام علیکم ہوئی۔ ترجمہ۔ جب رکن دین قاضی مکہ کا نماز پڑھانے آیا تو باوا جی سے السلام علیکم ہوئی۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۹ چُھٹ سن سوئی نانکا مرشد جنہاں پناہ ترجمہ۔ نانک صاحب فرماتے ہیں کہ وہی لوگ نجات پائیں گے جن کے حامی ومددگار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔ وہی جنم ساکھی صفحہ ۱۳۹ مسلمان کہاون مشکل۔ (ترجمہ ) مسلمان بننا مشکل ہے۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۳۹ مسلمان کہاوے آپ ۔ صدق صبوری کلمے پاک (ترجمہؔ ) صدق دل سے لا الٰہ الَّا اللّٰہ محمّد رسول اللّٰہ پڑھ کر اپنے آپ کو مسلمان کہاؤ۔ وہی جنم ساکھی صفحہ ۱۳۹ وہ پیغمبر ہویا اس دنیا کے ماہین نام محمد مصطفی رب ڈاہڈا بے پرواہے ڈٹھی ہین چار کتاب اکس باجہ نہ کوئی وحدہٗ لا شریک ہے دُوجا ہوانا ہوئی (ترجمہ) اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بناکر دنیا میں بھیجا۔ چار کتابوں کا مشاہدہ کیا مگر قرآن شریف کے بغیر دوسری کوئی کتاب نہیں وہ وحدہٗ لاشریک ہے دُوسرا اُس کا ثانی کوئی نہیں۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۱ پاک پڑھیو کلمہ رب دا محمد نال ملائے ہوا معشوق خدائیدا ہوا تُل الہے (ترجمہ) پاک کلمہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت سے مل جاؤ۔