توریت۔ انجیل۔ زبور ترے پڑھ سُن ڈٹھے وید
رہیا قرآن شریف کل جگ میں پروار
(ترجمہ) باوا نانک فرماتے ہیں کہ توریت۔انجیل۔ زبور اور وید پڑھ سن کر دیکھ لئے ہیں تمام جہان میں صرف قرآن شریف ہی نجات کا ذریعہ ہے۔
جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷
تا سوکرم ترپنے روزہ نا نماز
عملاں باہجوں مومنوں دوزخ دنی عذاب
(ترجمہ) جوروزہ اورنماز کے تارک ہیں بغیر اعمال صالح کے بُرے لوگوں کو دوزخ کے عذاب میں ڈالا جاوے گا۔
شلوک صفحہ ۱۴۷ جنم ساکھی بھائی بالاوالی
دُوجی دنیا کفر ہے اندر رکھے چھپائے سچا اسلام خدا ئے کا کوکن بانگ الہٰے
ترجمہؔ ۔ تحقیق دُنیا اندر ہی اندر کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ بے شک اللہ کے نزدیک ایک اسلام ہی سچا مذہب ہے۔ اللہ اکبر کے نعرے اس دین میں گونجتے ہیں۔
صفحہ ۱۴۸ جنم ساکھی بھائی بالا والی
رہی کتاب ایمان دی سچ کتاب قرآن
ترجمہ۔ تحقیق ایمان والی اور صداقت سے بھری ہوئی کتاب صرف قرآن شریف ہی ہے۔
جنم ساکھی ایضاً شلوک صفحہ ۱۴۹
نانک آکھے رکن دین سچا سنو جواب
چاروں کُوٹ اسلام ہوتاں پایئے ثواب
ترجمہ۔ باوا نانک نے فرمایا اے رکن دین سچا جواب سنو۔ دنیا کی چاروں اطراف میں اسلام کی تبلیغ کی جاوے تبھی ثواب حاصل ہوگا۔