خاتمہ کتاب جس میں باوا نانک صاحب کی گواہی اسلام کی نسبت لکھی گئی ہے چونکہ یہ کتاب ہندوؤں کے مقابل پر تالیف ہوئی ہے یعنی آریوں کے مقابل پر جو آج کل بدزبانی اور توہین میں ہر ایک قوم سے بڑھ گئے ہیں اس لئے ہم اس کتاب کو ایک ایسے بزرگ کی شہادت پر ختم کرتے ہیں جو ہندوؤں کی قوم میں سے ہے مگر اپنی رُوح کی پاکیزگی اور خوف الٰہی میں ہندوؤں کے اکثر بزرگوں سے بڑھ کر ہے۔ اس بزرگ سے ہماری مراد باوا نانک صاحب ہیں جو سکھوں کے پیشوا اور رہبر ہیں۔ ہمیں بڑے شکر سے اس بات کا اقرار کرنا پڑا ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں اور عیسائیوں کی مقدس کتابوں میں ہمارے سیدّ و مولیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی نسبت پیشگوئی کی ہے اور بیان فرمایا ہے کہ وہ ایک سچا اور صادق رسول ہے جو آنے والا ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ہندوؤں کی قو م کوبھی اس شہادت سےؔ محروم نہ رکھے سو خدا تعالیٰ نے اس ملک پنجاب میں اس گواہی کے ادا کرنے کے لئے ایک ایسا شخص پیدا کیا جو آج بیس لاکھ سِکھ اُس کے چیلے اور اُس کی راہ میں جان فدا کرنے کو طیار ہیں یعنی باوا نانک صاحب۔ جس شخص کو باوا نانک صاحب کے سوانح سے اطلاع ہوگی اس کو معلوم ہوگا کہ یہ وہی مرد خدا ہے جس نے دنیاداری کے ہزاروں پردوں کو پھاڑ کر اور بیجا رسموں کی بندشوں کو توڑ کر خدا کو اختیارکیا تھا۔ اُس کے کلام اور اُس کے ہر ایک فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بلاشبہ وہ اُن لوگوں میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور جن کے دلوں کو دنیا