دُعا کی قبولیت کی یہ نشانی قرار دی گئی کہ پیدا ہوتے ہی اُس کے بدن پر پھوڑے نکل آئیں گے تب تھوڑے دنوں کے بعد لڑکا پیدا ہوگیا جس کا نام عبد الحی ہے اور پیدا ہوتے ہی اُس کے بدن پر پھوڑے نکل آئے جن کے داغ اب تک موجود ہیں اور بعد اس کے اور اولاد ہوئی اور اب مولوی صاحب کے گھر میں تین لڑکے ہیں اور درحقیقت یہ اُسی دُعا کا اثر ہے کہ دشمن تو ایک کی موت پر خوش ہوا تھا مگر خدا نے تین لڑکے دئیے یہ عجیب بات ہے کہ اس دعا کے قبول ہونے کے ساتھ خدا نے ایک نشانی بھی بیان کردی یعنی ساتھ ہی پھوڑوں کا ذکر کردیا۔ اور ؔ ایک نمونہ اُن نشانوں کا جو دوستوں کے متعلق ظاہرہوئے۔ نواب محمد علی خان صاحب کا لڑکا عبد الرحیم خان ہے وہ سخت بیمار ہوگیا تھا یہاں تک کہ امید منقطع ہوچکی تھی ایسے نازک وقت میں اُ س کے لئے دُعا کی گئی۔ دُعا کے جواب میں ایسامعلوم ہوا کہ حیات کا رشتہ منقطع ہے تب میرے منہ سے نکل گیا کہ اے میرے خدا اگر دُعا منظور نہیں ہوتی تو اِس لڑکے کے لئے میری شفاعت منظور کر تب جواب میں خدا تعالیٰ نے فرمایا۔ 33 ۱؂ یعنی کون ہے جو بغیر اذن خدا تعالیٰ کے شفاعت کرسکتا ہے۔ تب میں چپ ہوگیا اور اس بات پر صرف چند منٹ ہی گذرے تھے کہ پھر تھوڑی سی غنودگی ہوکریہ الہام ہوا۔ اِنَّکَ اَ نْتَ المَجَازیعنی تجھے شفاعت کی اجازت دی گئی۔ تب میں نے بطور شفیع کے اس لڑکے کے حق میں دُعا کی۔ پس تھوڑے دنوں کے بعد خدا نے اُس کو دوبارہ زندگی بخشی اور وہ تندرست ہوگیا۔ فالحمد للّٰہ علٰی ذالک۔ اسی طرح کئی دوستوں کے حق میں اُن کی مشکلات کے وقت میں بہت نمونے نشانوں کے ہیں اور کچھ اُن میں سے میں نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں درج بھی کئے ہیں۔ اور اس جگہ ایک تازہ قبولیت دُعا کا نمونہ جو پہلے اس سے کسی کتاب میں نہیں لکھا گیا ناظرین کے فائدہ کے لئے لکھتا ہوں۔