ابؔ مباہلہ کی اِس دُعا کے بعد جو پنڈت لیکھرام نے اپنی کتاب خبط احمدیہ کے صفحہ ۳۴۴ سے ۳۴۷ تک لکھی ہے جو کچھ خدا نے آسمان سے فیصلہ کیاہے اور جس طرح اُس نے کاذب کی ذلت ظاہر کی اور صادق کی عزت وہ یہ ہے جو ۶؍ مارچ ۱۸۹۷ ؁ء کو بروز شنبہ دن کے ۴ بجے کے بعد ظہور میں آیا۔ دیکھو یہ خدا کا فیصلہ ہے جس فیصلہ کو لیکھرام نے اپنے پرمیشر سے مانگا تھا تاصادق اور کاذب میں فرق ظاہر ہوجائے سو وہ فرق ظاہر ہوگیا