و ؔ مَنْ اَظْلَم مِمّنِ افْتریٰ علَی اللّٰہِ کَذِبًا۔
اور اُس انسان سے زیادہ تر کون ظالم ہے جس نے خدا پر افترا کیا اور جھوٹ باندھا۔
ھو الذی ارسل رسولہ بالھدیٰ ودین الحقّ
خدا وہ خدا ہے جس نے اپنا رسول اور اپنا فرستادہ اپنی ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا۔ تا اس
لِیظھرہٗ عَلَی الدّین کُلّہ ۔ لا مبدّل لِکلماتہٖ ۔
دین کو ہر قسم کے دین پر غالب کرے۔ خدا کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں کوئی ان کو بدل نہیں سکتا۔
یَقُولُونَ انّٰی لک ھٰذا اِنْ ھٰذا الَّا قول البشر ۔
اور لوگ کہیں گے کہ یہ مقام تجھے کہاں سے حاصل ہوا یہ جو الہام کرکے بیان کیا جاتا ہے یہ تو انسان کا قول ہے۔
واعانہٗ علیہ قومٌ اٰخَرون ۔ افتأتون السّحر
اور دوسروں کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اے لوگو! کیا تم ایک فریب میں دیدہ و
وانتم تبصرون۔ ھَیْھات ھَیْھات لما تو عدُوْن ۔
دانستہ پھنستے ہو جو کچھ تمہیں یہ شخص وعدہ دیتا ہے اس کا ہونا کب ممکن ہے۔
مِنْ ھٰذا الّذی ھو مھینٌ جاھل اومجنون۔
پھر ایسے شخص کا وعدہ جو حقیر اور ذلیل ہے۔ یہ تو جاہل ہے یا دیوانہ ہے جو بے ٹھکا نے باتیں کرتا ہے
قُل عندی شھادۃٌ من اللّٰہ فھل انتم مُسْلِمُوْن ۔
ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم قبول کروگے یا نہیں۔
قُل عندی شھادۃٌ من اللّٰہ فھل انتم مؤمنون ۔ ولقد لبثتُ
پھر اُن کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان لاؤ گے یا نہیں۔ اور مَیں پہلے اس سے
فیکم عمرًا من قبلہٖ اَفَلا تعقلون ۔ ھٰذا من رحمۃ ربّک یتمّ
ایک مدت تک تم میں ہی رہتا تھا کیا تم سمجھتے نہیں۔ یہ مرتبہ تیرے رب کی رحمت سے ہے وہ اپنی
نعمتہ علیک ۔ فبشّر وما انت بنعمۃ ربّک بمجنون ۔
نعمت تیرے پر پوری کرے گا۔ پس تو خوشخبری دے اور خدا کے فضل سے تو دیوانہ نہیں ہے۔