یہ کہ وہ نادار ہیں طاقت ادائے قیمت نہیں رکھتے اور مَیں دعا کرتا ہوں کہ جس شخص کویہ کتاب پہنچے اور وہ خداتعالیٰ کی قسم سے لاپروا رہ کر اور خدا کی قسم کو بے عزّتی سے دیکھ کر کتاب کو اوّل سے آخر تک نہ پڑھے اور یا کچھ حصّہ پڑھ کر چھوڑ دے اور پھر بد گوئی سے باز نہ آوے خدا ایسے لوگوں کو دنیا اور آخرت میں تباہ اور ذلیل کرے۔ آمین
لیکن جو شخص اوّل سے آخر تک کتاب کو پڑھے اور خوب سمجھے اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے اب مَیں اِس اعلان کو ختم کرتا ہوں وَالسَّلام عَلٰی مَنِ اتّبع الھُدٰی
المعلن
میرزا غلام احمد مسیح موعود
مقام قادیان۔۱۵؍مارچ ۱۹۰۷ء