نمبر شمار تاریخ نام فریسندہ مقام ضلع خلاصہ مضمون خط (۳۵) یکم اپریل ۱۹۰۷ء کرم داد احمدی دوالمیال جہلم حضور کو ہزار مبارک ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی کمال صفائی سے پوری ہوئی۔ شام کے قریب ۳۱؍ مارچ کو آسمان پر ایک ہولناک آگ دکھائی دی جس نے ایمان زیادہ کیا۔ (۳۶) ۳۱؍مارچ محمد جان شیخ وزیر آباد گوجرانوالہ حضور کو مبارک ہو۔ ۳۱؍ مارچ میں جو ایک تعجب انگیز واقعہ کے ظاہر ہونے کی خبر دی گئی تھی۔ وہ واقعہ ۳۱؍ مارچ کو ظہور میںآگیا اور ایک تعجب انگیز آگ آسمان پر دیکھی گئی۔ (۳۷) یکم اپریل ۱۹۰۷ء جیون خان بھٹی ؍؍ ؍؍ مبارک ہو ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی پوری ہوئی ہزاروں آدمیوں نے ۳۱؍ مارچ کو انگار آسمانی دیکھا۔ (۳۸) ۳ ؍؍ فضل الٰہی اور سیئر ڈاک لائن گورداسپور گورداسپور ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی پوری ہو گئی اور اس ستارہ کی چمک سے ایک آدمی گورداسپور کے تالاب میں جو متصل تحصیل ہے غرق ہوا۔ بازاروں اور گاؤں گاؤں میں اس الہام کا چرچہ ہے۔ (۳۹) ۲ صدر شیخ رحیم بخش تاجرکتب جموں جموں بڑی صفائی سے ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی پوری ہو گئی آسمانی انگار کو ایک دنیا نے دیکھا۔ (۴۰) ۳۱ ؍مارچ شیخ محمد تیمور طالب علم ؍؍ ؍؍ خدا کا شکر ہے کہ ۳۱؍ مارچ کی پیشگوئی بڑی صفائی سے پوری ہوئی اور جیسا کہ بیان کیا گیاتھا ۳۱؍ مارچ کو ایک ہولناک اورتعجب انگیز آسمان پر انگارۂ آگ ظاہر ہوا۔ (۴۱) یکم اپریل ۱۹۰۷ء رحمت اللہ احمدی بنگہ ہوشیارپور ۳۱؍ مارچ کو نہ صرف آتشی گولہ دکھائی دیا بلکہ بعض جگہ سیاہ بارش کی بوندیں برسیں۔ پیشگوئی پوری ہو گئی۔ مبارک ہو۔ (۴۲) ۲ صدر سید امیر علی شاہ صاحب سب انسپکٹر پولیس جلال آباد فیروزپور ۳۱؍ مارچ کو آسمان پر ایک ہولناک آگ دکھائی دی جس کو ہزاروں انسانوں نے دیکھا خدا کی پیشگوئی جیسا کہ بیان کیا گیا تھا ویسا ہی پوری ہو گئی۔ (۴۳) یکم ؍؍ نظام الدین جوڑہ لاہور مبارک ہوحضور کی پیشگوئی بڑی صفائی سے پوری ہو گئی۔ ۳۱؍ مارچ کو جس میں ایک ہولناک اورتعجب انگیز واقعہ کے ظہور کی نسبت خبر دی گئی تھی آگ کا شعلہ ظاہر ہوا۔ جو نہایت ہولناک تھا۔ (۴۴) ۲ صدر محمد اسمٰعیل بیدادپور ؍؍ مبارک ہو وہ پیشگوئی پوری ہو گئی جس کی نسبت یہ خبر دی گئی تھی کہ ۳۱؍ مارچ کو ایک ہولناک اورتعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا چنانچہ وہ واقعہ یہی تھا کہ آسمان پر ایک انگار دیکھا گیا۔