نمبر شمار
تاریخ روانگی خط
نام فریسندہ
مقام
ضلع
خلاصہ مضمون خط
13
226۲۳)
یکم اپریل ۱۹۰۷ء
سلطان علی نمبردار
کھوکر
گجرات
۳۱؍ مارچ کو نہایت ہولناک نظارہ آگ کا آسمان پر دیکھا گیا سبحان اللہ کیسی صفائی سے پیشگوئی پوری ہو ئی۔
(۲۴)
؍؍
شیخ الٰہی بخش تاجر کتب
گجرات
؍؍
۳۱؍ مارچ ۱۹۰۷ء وقت ۳ بجے دن کے ایک ٹکڑا آگ کا زمین پر گرتا ہوا معلوم ہوا۔ شہر میں چرچا ہوا لال واری، معین الدین پور، جلال پور وغیرہ سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ واقعہ سب جگہ ہوا اور ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی کھلے کھلے طور پر ظاہر ہو گئی۔
(۲۵)
۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء
چودھری محمد
عبد اللہ خان نمبردار
بہلولپور چک ۱۲۷
لائل پور
بذریعہ تار بشارت و مبارک بادی کہ انگار آسمانی سے ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی پوری ہو گئی۔
(۲۶)
؍؍
؍؍
؍؍
؍؍
دوبارہ بذریعہ کارڈ لکھا کہ ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی پوری ہو گئی۔
(۲۷)
؍؍
عبد المجید
مادھوپور
کانگڑہ
بشرح صدر
(۲۸)
یکم اپریل ۱۹۰۷ء
عبد الکریم
ہیڈ گارڈ
کینے
کانگڑہ
ایک تعجب انگیز اور ہولناک انگار نے جو آسمان پر ظاہر ہوا۔ ۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی کی سچائی صاف طورپر ظاہر کر دی۔
(۲۹)
۲؍اپریل ۱۹۰۷ء
سید محمد
شاہ نواز
فیروزپور چھاؤنی
فیروزپور
۳۱؍ مارچ والی پیشگوئی اِس انگار نے ثابت کر دی جو۳۱ ؍مارچ میں دیکھا گیا۔
(۳۰)
؍؍
مولوی
محمد فضل چنگوی
چنگا
راولپنڈی
۳۱ مارچ والی پیشگوئی اس انگار کے ظاہر ہونے سے جو ۳۱؍ مارچ کو دیکھا گیا بڑی صفائی سے ثابت ہوئی۔ سو سو برس کے بوڑھے کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا۔
(۳۱)
؍؍
وارث علی خان
قورم گوجر
؍؍
جس نشان کا ۳۱؍ مارچ کو پورا ہونے کا وعدہ دیا گیا تھا وہ آسمانی انگار سے پورا ہو گیا جو وحشت خیز اور تعجب انگیز تھا جو دید شنید سے بالا تر تھا۔
(۳۲)
؍؍
عبد المجید خان نائب مہتمم اصطبل
کپورتھلہ
کپورتھلہ
جو ایک تعجب انگیز واقعہ کی خبر دی گئی تھی کہ ۳۱؍ مارچ ۱۹۰۷ء کو ظاہر ہوگا۔ وہ پیشگوئی ایک انگار آسمانی کے پیدا ہونے سے پوری ہو گئی جو ۳۱؍ مارچ کو آسمان پر نمودار ہوا بہت سے آدمی اُس کو دیکھ کر بیہوش ہو گئے بعض سجدہ میں گر گئے۔
(۳۳)
؍؍
عنایت اللہ احمدی
بوچال کلاں
جہلم
مبارک ہو کہ وہ نشان جس کی ۳۱؍ مارچ کو ظاہر ہونے کی خبر دی گئی تھی ایک آسمانی انگار کے ظہور سے پورا ہو گیا جسکا ایک تعجب انگیز نظارہ تھا۔
(۳۴)
یکم اپریل ۱۹۰۷ء
حیات محمد کنسٹیبل پولیس
جہلم
جہلم
اس بات سے بڑی خوشی ہوئی کہ جس نشان کی نسبت یہ خبر دی گئی تھی کہ ۳۱؍ مارچ یا مارچ کے اکتیسویں دن پورا ہوگا وہ نشان آسمانی انگار کے ظہور سے ظاہر ہو گیا۔