نمبر شمار (۴) تاریخ روانگی خط ۳۱مارچ ۱۹۰۷ء نام فریسندہ عنایت اللہ رنگریز مقام ضلع چونڈہ ضلع سیالکوٹ خلاصہ مضمون آپ کو مبارک ہو۔ نشان الٰہی جو ۷؍مارچ سے پچیس دن تک پورا ہونے والا تھا وہ ظہور میں آگیا۔ ۳۱؍مارچ کو چار بجے دن کے وقت حسب ذیل مرد مان نے بیان کیا کہ آسمان سے ایک لاٹ بہت روشن نکلی پھر دیکھتے ہی وہ دھواں ہو گیا۔ پھر بادل بن کر گرا۔ گنگا رام اروڑا، دینا ناتھ، بگا کھتری، ٹھاکر داس، رحیم بخش نیلاری، منشی ڈاکخانہ چونڈہ عبد اللہ ٹھیکیدار اور میں نے خود نشان دھوئیں کی حالت میں اُترتا ہوا دیکھا اور میرے چٹھی رسان رام نے بھی دیکھا ہے۔ نمبر شمار (۵) تاریخ روانگی خط یکم اپریل ۱۹۰۷ء نام فریسندہ نبی بخش ولد بھولا شاہ فقیر مقام ضلع بوٹر ضلع ؍؍ خلاصہ مضمون ایک شعلہ حضور کی پیشگوئی کے عین مطابق ۳۱؍مارچ ۱۹۰۷ء کو بروز اتوار چار بجے دن کے وقت جو آتش کا شعلہ معلوم ہوتا تھا قریباً دو گز سے زیادہ لمبا جس کے تین رنگ سُرخ۔ سبز زرد تھے مغرب کی طرف سے نکل کر مشرق کو جاکر غائب ہوا۔ غائب ہونے پر ایک بڑا دھواں ظاہر ہوا توپ جیسی آواز بھی سُنائی دی۔ نمبر شمار (۶) تاریخ روانگی خط ؍؍ نام فریسندہ برکت علی سکرٹری میونسپل کمیٹی مقام ضلع قلعہ سوبھا سنگھ ضلع ؍؍ خلاصہ مضمون کل پانچ بجے کے قریب ایک آسمانی اسرار دیکھا گیا دور دراز تک اس کی شہرت بھی ہو گی یہ ایک آسمانی نشان ہے خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق ۲۵؍ دن کے اندر ظاہر ہوا۔ کیونکہ ۷؍مارچ ۱۹۰۷ء سے جب یہ پیشگوئی کی گئی ۳۱؍ مارچ تک ۲۵؍دن پورے ہو گئے تھے سو پیشگوئی کے مطابق یہ تعجب انگیز واقعہ ۳۱؍مارچ کو ظہور میں آیا۔ الحمدللہ نمبر شمار (۷) تاریخ روانگی خط ؍؍ نام فریسندہ محمد علی شاہ سید مدرس مقام ضلع سیدانوالی ضلع ؍؍ خلاصہ مضمون ۳۱؍مارچ ۵ بجے کے قریب ایک ہیبت ناک اور آتشیں شعلہ جنوب سے شمال کی طرف سرعت سے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ الحمدللہ وہ پیشگوئی پوری ہو گئی جس میں لکھا تھا کہ ۷؍مارچ ۱۹۰۷ء سے پچیس دن تک یا پچیسویں دن کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔ نمبر شمار (۸) تاریخ روانگی خط ؍؍ نام فریسندہ محمد الدین اپیل نویس مقام ضلع سیالکوٹ ضلع ؍؍ خلاصہ مضمون کل قریب ساڑھے تین بجے شعلہ آسمان سے آتے ہوئے نظر آیا۔ زمین اور آسمان کے درمیان ایک ستون دیر تک دکھائی دیا۔ اور خدا نے وہ پیشگوئی پوری کی جس میں لکھا تھا کہ ۳۱؍مارچ تک یا مارچ کے اکتیسویں دن کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔ نمبر شمار (۹) تاریخ روانگی خط ؍؍ نام فریسندہ سید محمد رشید کلرک محکمہ نہر مقام ضلع ؍؍ ضلع ؍؍ خلاصہ مضمون کل بوقت عصر شہاب ثاقب ٹوٹا۔ خدا نے وہ پیشگوئی پوری کی جس میں بتلایا گیا تھا کہ ضرور ۳۱؍مارچ کویا ۳۱؍مارچ تک کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔ نمبر شمار (۱۰) تاریخ روانگی خط ؍؍ نام فریسندہ محمد رمضان مقام ضلع گولیکی ضلع گجرات خلاصہ مضمون آتشی انگار سے ۳۱؍مارچ والی پیشگوئی پوری ہوئی۔ نمبر شمار (۱۱) تاریخ روانگی خط ؍؍ نام فریسندہ عطاء الٰہی بابو مقام ضلع لالہ موسیٰ ضلع ؍؍ خلاصہ مضمون تعجب انگیز واقعہ آسمانی انگار نے ۳۱؍مارچ والی پیشگوئی پوری کر دی۔