نمبر شمار
تاریخ روانگی خط
نام فریسندہ
مقام
ضلع
خلاصہ مضمون خط
قریباً دو فیٹ مربع زمین سے پاؤ میل اونچا اُس کے پیچھے تین رنگ سبز سُرخ گلابی کی دُم تھی۔ مثل دھوئیں کے اور وہ دم برنگ ابر ہوکر کم ہو جاتی تھی اور بارش کی طرف اُس کی تندآواز سُنی جاتی تھی۔ اس انگار کو مرد اور عورت ہندو اورعیسائی اور مسلمان وغیرہ سب نے دیکھا۔ دو میل گاؤں سے قریب شمال کی طرف گیا۔ آواز بمقدار دو توپوں کے اُس میں سے آئی یا جیسے دو گولے۔ پھر دیکھتے دیکھتے غائب ہو گیا۔ حضور کی پیشگوئی پچیس دن والی جو ۷؍مارچ کوکی گئی تھی پوری ہو گئی کیونکہ ۳۱؍مارچ کو یہ تعجب انگیز نظارہ دیکھا گیا۔
نمبر شمار
(۲)
تاریخ روانگی خط
نام فریسندہ
سید عبد الستار شاہ ہاسپٹل اسسٹنٹ
مقام
رعیہ
ضلع
سیالکوٹ
بروزاتوار بوقت ساڑھے چار بجے شام ایک آسمانی نشان یعنی انگار جوبڑے حجم کا تھا دیکھا گیا جو جنوب کی طرف سے آتا اور شمال کی طرف جاتا تھا۔ ہمارے گھر کے متصل درختوں میں سے گذرا۔ سواگز کے قریب لمبا آگ کی طرح چمکتا سخت ہیبت ناک نظر آیا۔ عورتیں دیکھ کر سخت خوفزدہ ہو گئیں۔ درختوں پر چمک سفید تھی اور ہماری طرف آگ کی طرح تھا۔ یکا یک بادل کی طرح بالکل سفید ہو گیا پھر آہستہ آہستہ بہت اونچائی پر چلا گیا۔ پیر کے دن دور دور سے خبر آئی کہ بہت لوگوں نے دیکھا خوفناک ہیبت ناک تھا۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں میں بہت آدمی بیہوش ہو گئے اور اُن کے منہ میں پانی ڈالا گیا تب ہوش آئی۔ جس جس گاؤں میں دیکھا گیا سب کویہی معلوم ہوا کہ اُن کے پاس ہی گرا ہے ۲۵ دن والا الہام پورا ہوا جس میں لکھا تھا کہ ۷؍مارچ سے پچیس۲۵دن تک یا پچیسویں دن کوئی تعجب انگیز واقعہ ظہور میں آئے گا۔
نمبر شمار
(۳)
تاریخ روانگی خط
۳۱؍مارچ ۱۹۰۷ء
نام فریسندہ
عمر الدین چودھری
مقام
میانوالی
ضلع
سیالکوٹ
خلاصہ مضمون خط
۷؍مارچ ۱۹۰۷ء والی پیشگوئی جس کے ظہور کے لئے پچیس۲۵ دن یا پچیس۲۵ دن تک کی شرط تھی اور جس میں لکھا تھا کہ وہ واقعہ تعجب انگیز اور ہولناک ہوگا۔ آج بفضلہ تعالیٰ وہ پیشگوئی پوری ہو گئی۔ خاکسار معہ چند برادران یعنی جیان نمبردار۔ فضل الٰہی زمیندار، علی بخش زمیندار چند اور احباب مسجد کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ شروع عصر کا وقت تھا آسمان سے ایک آگ کا انگار حجم بقدر بُرج آتش بازی ہمارے موضع سے بطرف مشرق و شمال گرپڑا۔ اتنی تیزآگ تھی کہ دیکھنے والوں نے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لئے۔ ایک دھار دُخان کی آسمان کی طرف ایک ساعت تک قائم رہی۔ اس ہولناک اور تعجب انگیز واقعہ سے مرد و زن متعجب تھے خداوند کریم اپنے مامور پر جو خبر ظاہر کرتا ہے وہ وقت پر پوری ہو جاتی ہے۔