اخباروں میں شائعؔ کرانے کی اِس لئے مجھے ضرورت پیش آئی کہ ڈاکٹر ڈوئی جھوٹے نبی نے براہِ راست مجھ کو جواب نہیں دیا تھا آخر میں نے وہ مضمون مباہلہ امریکہ کے اُن نامی اخباروں میں جو روزانہ ہیں اور کثرت سے دنیا میں جاتے ہیں شائع کرا دیا۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ باوجود یکہ اڈیٹران اخبارات امریکہ عیسائی تھے اور اسلام کے مخالف تھے تاہم انہوں نے نہایت مدّو شدّ سے میرے مضمون مباہلہ کو ایسی کثرت سے شائع کر دیا کہ امریکہ اور یورپ میں اس کی دھوم مچ گئی اور ہندوستان تک اس مباہلہ کی خبر ہو گئی۔ اور میرے مباہلہ کا خلاصہ
(بقیہ حاشیہ صفحہ ۵۰۵)
نمبر (۴)
نام اخبار مع تاریخ
لٹریری ڈائجسٹ نیویارک
۲۰ ؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
میری تصویر دے کر مباہلہ کا مفصل ذکر کرتا ہے یعنی یہ کہ دونوں فریق یعنی ڈوئی اور ہم دعا کریں کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں اور اس کے سامنے ہلاک ہو۔
نمبر (۵)
نام اخبار مع تاریخ
نیویارک میل اینڈ ایکسپریس
۲۸؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
عنوان مباہلہ یا مقابلہ دعا کے نیچے اسی مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔
نمبر (۶)
نام اخبار مع تاریخ
ہیرلڈ روچسٹر ۲۵؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
ڈوئی کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے اور پھر مباہلہ کا ذکر کرتا ہے۔
نمبر (۷)
نام اخبار مع تاریخ
ریکارڈ بوسٹن ۲۷؍جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
مباہلہ کا ذکر ہے
نمبر (۸)
نام اخبار مع تاریخ
ایڈورڈ ٹائزر بوسٹن ۲۵؍ جون۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
ایضاً
نمبر (۹)
نام اخبار مع تاریخ
پایلاٹ بوسٹن ۲۷؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
؍؍
نمبر (۱۰)
نام اخبار مع تاریخ
پاتھ فائنڈرواشنگٹن ۲۷؍ جون۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
؍؍
نمبر (۱۱)
نام اخبار مع تاریخ
انٹراوشن شکاگو ۲۷؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
؍؍ پھر ۲۸؍ جون کے پرچہ میں دونوں تصویریں دے کر مفصل ذکر کیا ہے۔
نمبر (۱۲)
نام اخبار مع تاریخ
دوسٹر سپائی ۲۸؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
؍؍
نمبر (۱۳ (
نام اخبار مع تاریخ
ڈیموکریٹ کرانیکل روچسٹر ۲۵؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
مباہلہ کے بعد دونوں تصویریں بھی دی ہیں اور میری تصویر کے نیچے یہ لفظ ہیں ۔ مرزا غلام احمد
نمبر (۱۴)
نام اخبار مع تاریخ
شکاگو کا ایک اخبار تاریخ اور نام پھٹ گیا
خلاصہ مضمون
ہندوستان کا مسیح جس نے ڈوئی کو دعا کے مقابلہ کے لئے چیلنج دیا ہے
نمبر (۱۵)
نام اخبار مع تاریخ
برلنگٹن فری پریس ۲۷؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
مباہلہ کا ذکر ہے
نمبر (۱۶)
نام اخبار مع تاریخ
شکاگو انٹراوشن ۲۸؍ جون ۱۹۰۳ء
خلاصہ مضمون
؍؍