شیخ ؔ عبد اللہ معالج بورڈنگ ہاؤس ۔ مولوی عظیم اللہ نابھاوالے ۔عبد الغفار خان افغان متوطن ملک خوست حال وارد قادیان ۔عبد الغنی طالب علم۔ دین محمد مستری۔ مولوی محمد فضل چنگوی احمدی کریم بخش نمبر دار رائے پور۔ صاحبزادہ منظورمحمد لدھیانوی ۔غلام حسین ولد محمد یوسف اپیل نویس عبد الغنی۔ فیض احمد ۔محمد اسمٰعیل ۔عبد الحق۔ عبد الرحمن ۔فضل الدین۔ منظور علی ۔ مرزا برکت علی بیگ مستری عبد الرحمن۔ولی اللہ شاہ۔حبیب اللہ شاہ۔ فخر الدین۔ گوہر دین۔ خواجہ عبد الرحمن ملک عبد الرحمن ۔محمد یحيٰ ۔ عبد الستار ۔ عبد العزیز ۔ بشیر احمد۔ عبد اللہ جٹ ۔ عبد الرحمن لدھیانوی محمد اسمٰعیل۔ علی احمد۔ حیات خان۔ اسحق۔ دین محمد۔ ابراہیم۔ برکت اللہ۔ عبد الرحمن سید الطاف حسین۔ عبد الرحمن داتوی۔ ممتاز علی۔ عبد الکریم۔ عبد الجبار۔ احمد دین۔ محمود ۔ عبد الحق عبید اللہ۔ عبد الرحمن۔ عبد اللہ۔کریم بخش خانساماں۔ نور محمد فراش۔ غلام محمد کاتب کتاب ھٰذا یاد رہے کہ اس پیشگوئی میں کہ سخت زلزلہ آئے گا اور آج بارش بھی ہوگی ایک لطیفہ ہے اور وہ یہ ہے کہ زلزلہ زمین سے متعلق ہے اور بارش آسمان سے آتی ہے پس یہ ایسی پیشگوئی ہے کہ اس میں زمین اور آسمان دونوں جمع کر دیئے گئے ہیں تا پیشگوئی دونوں پہلوؤں سے پوری ہو کیونکہ یہ امر انسان کی طاقت سے باہر ہے کہ وہ اپنی طرف سے ایسی پیشگوئی کرے جس میں زمین اور آسمان دونوں شامل کر دیئے جائیں بلکہ خود یہ امر انسانی طاقت سے باہر ہے کہ عین دھوپ کے وقت جب کہ بارش کا خاتمہ ہوچکا ہو یہ پیشگوئی کرے کہ آج بارش ہوگی اور پھر بارش ہو جائے۔ اے ناظرین! اب ہم نمونہ کے طور پر وہ تمام نشان اپنے دعوے کے متعلق لکھ چکے ہیں* جن کے لکھنے کے لئے ہم نے قصد کیا تھا اور ہزار ہزار خدائے ذوالجلال کا شکر ہے کہ محض اس نے اپنے فضل و کرم سے میری تائید میں یہ نشان دکھلائے اور مجھے طاقت نہیں تھی کہ ایک ذرہ بھی زمین * ۹؍مارچ ۱۹۰۷ء لنڈن کی تار میں خبر آئی ہے جو سول اخبار میں شائع ہو گئی کہ ڈوئی جس نے امریکہ میں پیغمبری کا دعویٰ کیا تھا اور جس کی نسبت میں نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ اپنے دعویٰ میں کاذب ہے خدا اُس کو نہیں چھوڑے گا۔ وہ مفلوج ہو کر مر گیا۔فالحمد للّٰہ علٰی ذالک بڑا نشان ظاہر ہوا۔ منہ