یا ؔ ایّھا النّاس اذکروا اٰجالکم ان المنایا لا تُردّ و تھجم اے لوگو اپنی موتوں کو یاد کرو جب موتیں آتی ہیں تو واپس نہیں ہوتیں اور ناگاہ پکڑ لیتی ہیں یا لا ئمیْ انّ المکارم کلّھا فی الصدق فاسلک نہج صدقٍ ترحم اے میرے ملامت کرنے والے تمام بزرگیاں صدق میں ہیں پس صدق اختیار کر۔ سلامت رہے گا السعی للتوھین امرٌ باطل اِنَّ الْمُقَرّبُ لا یُھَانُ ویُکرم توہین کے لئے کوشش کرنا باطل ہے جو شخص خدا کا مقرب ہوتا ہے خدا اُس کو ذلیل نہیں کرتا جاء تک اٰیاتی فانت تُکذِّبُ شاھدتَ سلطانی فانت تحکّم میرے نشان تیرے پاس آئے سو تو تکذیب کرتا ہے اور میرے برہان تونے مشاہدہ کئے اور پھر تو تحکّم کرتا ہے ھل جائک الابراء من ربّ الوریٰ ام ھل رئیت العیش لَا یتصرم کیا بَری ہونے کی خبر خدا تعالیٰ سے تجھے پہنچ گئی یا تُونے دیکھ لیا کہ تیری زندگی کبھی منقطع نہیں ہوگی ان کنت ازمعت النّضال فانّنا نأتی کما یأتی لصیدٍ ضیغم اور اگر تو جنگ کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اس طرح آئیں گے جس طرح شکار کے لئے شیر آتا ہے لا نتقی حرب العدا و نضالھم والقلب عند الحرب لا یتجمجم ہم دشمنوں کی جنگ اور اُن کی تیراندازی سے نہیں ڈرتے اور دل لڑائی کے وقت متردّد نہیں ہوتا انظر الٰی عبد الحکیم وغیّہٖ یَعْوی کسَرْحانٍ و لا یتکلّم ڈاکٹر عبد الحکیم خان اور اُس کی گمراہی کی طرف دیکھ بھیڑئے کی طرح چلّا رہا ہے نہ یہ کہ بات کرتا ہے کبرٌ یُسعّر نفسہ بضرامہ ما مَدّ ھٰذا الکبر الا الدرھم تکبّر اپنی ایندھن کے ساتھ ان کو مشتعل کرتا ہے اور یہ تکبر بباعث مال کے پیدا ہوا ہے الفخر بالمال الکثیر جھالۃ غیم قلیل الماء لا یتلوّم مال کثیر کے ساتھ فخر کرنا جہالت ہے یہ وہ بادل ہے جس میں کم پانی ہے جو ٹھہر نہیں سکتا جھد المخالف باطل فی امرنا سیف من الرحٰمن لا یتثلّم مخالف کی کوششیں ہمارے معاملہ میں باطل ہیں