ہیںؔ اور اُن کے رگ وریشہ میں ایمان داخل نہیں ہوتا وہ یہودا اسکر یوطی کی طرح تھوڑے سے لالچ سے مُرتد ہو سکتے ہیں ایسے ناپاک مُرتدوں کے بھی ہر ایک نبی کے وقت میں بہت نمونے ہیں سو خدا کا شکر ہے کہ مخلصین کی ایک بھاری جماعت میرے ساتھ اور ہر ایک اُن میں سے میرے لئے ایک نشان ہے یہ میرے خدا کا فضل ہے۔ ربّ انّک جَنّتی و رحمتک جُنّتی واٰیاتک غذائی وفضلک ردائی۔
قَصِیْدۃ مِنَ المؤلّف
اِنّی مِنَ الرَّحْمٰن عبد مُکْرَم
سمّ معاداتی وسِلمی اَسْلم
میں رحمن کی طرف سے ایک بندہ عزت دیا گیاہوں
میری دشمنی زہر ہے اور مجھ سے صلح سلامتی بخشنے والی ہے
انّی انا البُستان بُستان الھُدیٰ
انّی صدوق مصلح متردم
میں وہ باغ ہوں جو ہدایت کا باغ ہے
میں راست گو اور مصلح ہوں اور اصلاح کرنے والا ہوں
من فرّ منی فرّمن ربّ الوریٰ
انّی انا النھج السلیم الاقوم
جو شخص مجھ سے بھاگا وہ خدا سے بھاگا
میں سلامتی کی راہ اور سیدھی راہ ہوں
روحی لتقدیس العلیّ حمامۃ
اوعند لیب غارد مترنم
میری روح خدا کی تقدیس کے لئے ایک کبوتری ہے
یا ایک بلبل ہے جو خوش آواز سے بول رہی ہے
ما جئتکم فی غیروقت عابثا
قد جئتکم والوقت لیل مُظلم
میں تمہارے پاس بے وقت بطور لہو و لعب کے نہیں آیا
میں اُس وقت آیا جب کہ زمانہ رات کی طرح تھا
یا ایّھا الناس اترکوا اھواء کم
توبوا وانّ اللّٰہ ربّ ارحم
اے لوگو اپنی حرص و ہوا کو چھوڑ دو
توبہ کرو اور خدا غفور و رحیم ہے
ربٌّ کریم غافر لمن اتقٰی
طوبٰی لمن بعد المعاصی یندم
رب کریم ہے وہ ڈرنے والے کو بخش دیتا ہے
کیا خوش نصیب وہ شخص ہے جو گناہ کے بعد پچھتا تاہے