اورؔ اُس کی قدرتوں کے نقشِ قدم ہیں۔ کس قدر ظاہر ہے نور اُس مبدء الانوار کا بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہوگیا کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمال یار کا اُس بہار حُسن کا دل میں ہمارے جوش ہے مت کرو کچھ ذکر ہم سے تُرک یا تاتار کا ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا چشمۂ خورشید میں موجیں تری مشہود ہیں ہر ستارے میں تماشا ہے تری چمکار کا تونے خود روحوں پہ اپنے ہاتھ سے چھڑکا نمک اس سے ہے شورِ محبت عاشقان زار کا کیا عجب تو نے ہر اک ذرّہ میں رکھے ہیں خواص کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر اُن اسرار کا تیری قدرت کا کوئی بھی انتہا پاتا نہیں کس سے کھل سکتا ہے پیچ اس عقدۂ دشوار کا خوبرویوں میں ملاحت ہے ترے اس حسن کی ہر گُل و گلشن میں ہے رنگ اُس تری گلزار کا چشم مست ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خم دار کا آنکھ کے اندھوں کو حائل ہوگئے سو سو حجاب ورنہ تھا قبلہ ترا رُخ کافر و دیندار کا ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اِک تیغ تیز جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غمِ اغیار کا تیرے ملنے کیلئے ہم مل گئے ہیں خاک میں تا مگر درماں ہو کچھ اِس ہجر کے آزار کا ایک دم بھی کل نہیں پڑتی مجھے تیرے سوا جاں گھٹی جاتی ہے جیسے دل گھٹے بیمار کا شور کیسا ہے ترے کوچہ میں لے جلدی خبر خوں نہ ہو جائے کسی دیوانہ مجنوں وار کا بعد اس کے اور بعد صلوٰۃ و سلام بر نبی کریم خیرالانام محمد مصطفی احمد مجتبیٰ خاتم المرسلین رحمۃ للعالمین اور اُس کی آل و اصحاب مطہرین و مہذبین رضی اللہ تعالےٰ عنہم اجمعین یہ عاجز مؤلف کتاب براہین احمدیہ خدمت میں طالبین حق کے گذارش کرتا ہے کہ مارچ ۱۸۸۶ ؁ء کے مہینے میں جب کہ یہ عاجز بمقام ہوشیار پور مقیم تھا۔ لالہ مُرلیدھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر سے جو آریہ سماج ہوشیار پور کے