یہاں تک کہ جان محمد کو یہ خبر دی کہ اب دین محمد تیرا لڑکا ضرور مرے گا۔ دین محمد کے نام پرالہام ہوچکا قبر کھودنے کا حکم ہوا اور وہ خبر سن کر روتا روتا گھر تک گیا یہ جھوٹ کی نجاست کس نے کھائی ہے۔ ایسا ایمان دار ذرہ ہمارے سامنے آوے لیکن اب بھی اگر راقم رسالہ اپنی دزد منشی کی عادت کو نہیں چھوڑے گا اور جلسہ عام میں راوی کو قسم دلانے سے تصفیہ نہیں کرے گا تو وہی دس لعنتوں کا تمغہ جو پہلے اس کو ہم دے چکے ہیں اب بھی موجود ہے۔ ۱۔ ایک لعنت ۲۔ دو لعنت ۳ؔ ۔ تین لعنت ۴۔ چار لعنت ۵۔ پانچ لعنت ۶۔ چھ لعنت ۷۔ سات لعنت ۸۔ آٹھ لعنت ۹۔ نو لعنت ۱۰۔ دس لعنت قولہ۔ صدہا پنڈتوں نے یہ بات ثابت کی ہے کہ پر ماتما نے اوّل اوّل ہی رشیوں کو وید اقدس کا اُپدیش کیا اُس کے مطابق رشیوں نے سب علم و ہنر ظاہر کئے۔ اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ کھلی کھلی سچائی کے آگے شکم پرست پنڈتوں کے حیلے بہانے