اَثَاؔ رَتْ سَنَابِکْ طِرْفِنَا نَقْعَ فَوْجِکُمْ فَھَلْ مِنْ کَمِيٍّ لِّلْوَغٰی یَتَبَخْتَرُ ہمارے گھوڑوں کے سُموں نے تمہاری خاک اڑا دی۔ پس کیا تم میں کوئی سوار ہے جو میدان میں آوے؟ اَتُثْبِتُ عَظْمَۃْ آیَتِيْ بِتَقَاعُسٍ وَقَدْ جِءْتَ مُدًّا سَاعِیًا لِّتُحَقِّرُ کیااب تو پیچھے ہٹنے سے میرے نشان کو ثابت کر دے گا؟ ا ور تو مُدّ میں دوڑتا ہوا آیا تھا تا میری تحقیر کرے فَاِنْ تُعْرِضَنَّ الْاٰنَ یَابْنَ تَصَلُّفٍ فَھٰذَا عَلٰی بَطْنِ الْمُکَذِّبِ خَنْجَرُ پس اگر اب تُو نے مقابلہ سے منہ پھیر لیا۔ پس یہ طَور تومکذّب کے پیٹ پر ایک تلوار ہے وَاِنْ کُنْتَ تَخْتَارُ الْھَزِیْمَۃَعَامِدًا وَتَہْوِیْ بِوَھْدِ الذُّلِّ عِجْزًا وَّ تَحْدُرُ اور اگر تو عمداً شکست کو اختیار کرے گا اور ذلّت کے گڑھے میں عاجزی سے گر پڑے گا فَفِیْھَا نَکَالُ الْعٰلَمِیْنَ وَلَعْنَۃٌ وَفِیْھَا فَضِیْحَتْکُمْ اََ لَا تَتَذَکَّرُ پس اس میں دین و دنیا کا وبال اور *** ہے۔ اور اس میں تمہاری رسوائی ہے۔ کیا تم خیال نہیں کرتے؟ وَمَالَکَ لَا تَسْطِیْعُ اِنْ کُنْتَ صَادِقًا لِاَہْلِ صَلَاحٍ کُلُّ اَمْرٍمُیَسَّرُ اور اگر تو سچا ہے تو کیوں اب تجھے مقابلہ کی قدرت نہیں ہوتی؟ اور صادق کے لئے ہر ایک کام آسان کیا جاتا ہے وَکُنْتَ اِذَا خُیِّرْتَ لِلْبَحْثِ وَالْوَغَا سَطَوْتَ عَلَیْنَا شَاتِمًا لِتُوَقَّرُ اور جب تو مقام مُدّ میں بحث کے لئے انتخاب کیا گیا۔ تو نے ہم پر حملہ کیا تا اس طرح تیری عزت ہو لَعَمْرِیْ لَقَدْ شَجَّتْ قَفَاکَ رِسَالَتِیْ وَاِنْ مِتَّ لَایَأْتِیْکَ عَوْنٌ مُّعَزِّرُ اور مجھے قسم ہے کہ میرے رسالہ نے تیرا سر توڑ دیا اور اب اگر تو مر بھی جائے تو تجھے وہ مدد نہیں پہنچنے کی جو تجھے عزت دے وَکَیْفَ وَاَنْتُمْ قَدْ تَرَکْتُمْ مُعِیْنَکُمْ وَلَیْسَ لَکُمْ مَوْلٰی وَمَنْ ھُوَیَنْصُرُ اور تمہیں مدد کیونکر پہنچتی۔ تم تو خدا کو چھوڑ بیٹھے ۔ اور تمہارا اب کوئی مولا نہیں جو تمہیں مدد دے اَفِیْکُمْ کَمِيٌّ ذُوْنِضَالٍ شَمَرْدَلٌ فَاِنْ کَانَ فَلْیَحْضُرْ وَلَا یَتَأَخَّرُ کیاتم میں کوئی سوار لڑنے والا بہادر موجود ہے ؟ پس اگر ہو تو چاہیے کہ حاضر ہو جائے اور توقّف نہ کرے وَجِءْنَاَکَ یَاصَیْدَ الرَّدٰی بِہَدِیَّۃٍ وَنُہْدِی اِلَیْکَ الْمُرْھِفَاتِ وَ نَعْقِرُ اور اے وبال کے شکار! ہم تیرے پاس ایک ہدیہ لے کر آئے ہیں اور ہم تیز تلواروں کا یعنی لاجواب قصیدہ کا تجھے ہدیہ دیتے ہیں