اَ تَعْصُوْنَ بَغْیًا مَّنْ اَتٰی مِنْ مَّلِیْکِکُمْ وَ قَدْ تَمَّتِ الْاَخْبَارُ وَالْآیُ تَبْھَرُ کیا تم محض بغاوت کے رُو سے اس شخص کی نافرمانی کرتے ہو جو تمہارے بادشاہ کی طرف سے آیا ہے اور خبریں پوری ہو گئیں اور نشان چمک اٹھے وَقَدْ قِیْلَ مِنْکُمْ یَأْ تِیَنَّ اِمَامُکُمْ وَذٰلِکَ فِی الْقُرْآنِ نَبْأٌ مُّکَرَّرُ اور تم سن چکے ہو کہ تمہارا امام تم میں سے ہی آئے گا۔ اور یہ خبر تو قرآن میں کئی مرتبہ آ چکی ہے اَتَانِیْ کِتَابٌ مِّنْ کَذُوْبٍ یُّزَوِّرُ کِتَابٌ خَبِیْثٌ کَالْعَقَاِرِبِ یَأْبُرُ مجھے ایک کتاب کذّاب کی طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن فَقُلْتُ لَکِ الْوَیْلَاتُ یَااَرْضَ جَوْلَرَ لُعِنْتِ بِمَلْعُُوٍْ ن فَاَنْتِ تُدَمَّرُ پس میں نے کہا کہ اے گولرہ کی زمین! تجھ پر *** تو ملعون کے سبب سے ملعون ہو گئی۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی تَکَلَّمَ ھٰذَا النِّکْسُ کَالزَّمْعِ شَاتِمًا وَکُلُّ امْرِءٍ عِنْدَ التَّخَاصُمِ یُسْبَرُ اس فرومایہ نے کمینہ لوگوں کی طرح گالی کے ساتھ بات کی ہے۔ اور ہر ایک آدمی خصومت کے وقت آزمایا جاتا ہے اَ تَزْعَمُ یَاشَیْخَ الضَّلَالَۃِ اَنَّنِیْ تَقَوَّلْتُ فَاعْلَمْ اَنَّ ذَیْلِیْ مُطَھَّرُ کیا تو اے گمراہی کے شیخ! یہ گمان کرتا ہے کہ میں نے یہ جھوٹ بنا لیا ہے؟ پس جان کہ میرا دامن جھوٹ سے پاک ہے اَ تُنْکِرُ حَقًّا جَآءَ مِنْ خَالِقِ السَّمَا سَیُبْدِیْ لَکَ الرَّحْمَانُ مَا أَنْتَ تُنْکِرُ کیا تو اس حق سے انکار کرتا ہے جو آسمان سے آیا۔ خداعنقریب تیرے پر ظاہر کرے گا جس چیز کا تو نے انکار کیا ہے اِذَا مَارَأَیْنَا اَنَّ قَلْبَکَ قَدْ غَسَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَیْنِ وَالْقَلْبُ یَضْجَرُ جب ہم نے دیکھا کہ تیرا دل سیاہ ہو گیا۔ تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور دل بے قرار تھا اَخَذْتُمْ طَرِیْقَ الشِّرْکِ مَرْکَزَ دِیْنِکُمْ اَھٰذَا ھُوَ الْاِسْلَامُ یَامُتَکَبِّرُ تم نے شرک کے طریق کو اپنے دین کا مرکز بنا لیا۔ کیا یہی اسلام ہے؟ اے متکبّر! وَمَا اَنَا اِلَّا نَاءِبُ اﷲِ فِی الْوَرٰ ی فَفِرُّوْا اِلَيَّ و جَانِبُوا الْبَغْیَ وَاحْذَرُوْا اور میں مخلوق کے لئے خدا کا نائب ہوں۔ پس میری طرف بھاگو اور نافرمانی چھوڑ دو اور ڈرو وَاِنَّ قَضَاءَ اﷲِ یَأْتِیْ مِنَ السَّمَا وَمَا کَانَ اَنْ یُّطْوٰی وَیُلْغٰی وَیُحْجَرُُ اور خدا کی تقدیر آسمان سے آئے گی۔ اور ممکن نہیں ہو گا کہ موقوف رکھی جائے گی اور باطل کی جائے گی اور روک دی جائے