کَبِیْرُأُنَاسٍ شَرُّھُمْ فِیْ زَمَانِنَا
وَاَعْقَلُھُمْ شَیْطَانُ قَوْمٍ وَاَمْکَرُ
بڑا بزرگ ہمارے زمانہ میں وہ ہے جو بڑا شریر ہے اور بڑا عقلمند وہ ہے جو تمام قوم میں سے ایک شیطان ہے اور سب سے بڑا مکر کرنے والا
فَمَنْ یَّتَّقِیْ مِنْہُمْ وَمَنْ کَانَ خَاءِفًا
اُقَلِّبُ طَرْفِیْ کُلَّ آنٍ وَّاَنْظُرُ
پس کون ان میں سے ڈرتا ہے اور کون خائف ہے۔ میں اپنی آنکھ ہر ایک طرف پھیر رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں
وَمَنْ کَانَ فِیْھِمْ ذُوْصَلَاحٍ کَنَادِرٍ
فَکَانَ غَرِیْبًا بَیْنَھُمْ لَا یُوَقَّرُ
اور جو شخص ان میں کچھ صلاحیت رکھتا ہو گا۔ پس وہ ان میں ایک غریب ہو گا اس کی کوئی عزّت نہیں ہوتی
وَ ؔ جَاءَ کَرَھْطٍ حَوْلَھُمْ عَامَۃُ الْوَرٰی
شَطَاءِبُ شَتّٰی مِثْلَ عُمْیٍ فَاَنْکَرُوْا
اور عام لوگ ایک گروہ کی طرح ان کے پاس آ گئے۔ متفرق گروہ جو اندھوں کی طرح تھے۔ پس انکار کیا
اَنَاخُوْا بِوَادٍ مَا رَأَی وَجْہَ خُضْرَۃٍ
وَ ھَلْ عِنْدَ اَرْضٍ جَدْبَۃٍ مَّایُخَضِّرُ
ایسے جنگل میں فروکش ہوئے جس میں سبزی کا نام و نشان نہ تھا۔ اور کیا زمینِ بے نبات میں کوئی سبزہ پیدا ہو سکتا ہے؟
فَاَبْکِیْ عَلٰی تِلْکَ الثَّلٰثَۃِ بَعْدَھُمْ
عَلٰی زُمْرَۃٍ یَقْفُوْنَہُمْ اَ تَحَسَّرُ
پس میں ان تینوں یعنی ثناء اﷲ اور مہر علی اور علی حائری پر روتا ہوں۔ اور نیز اس گروہ پر‘ جو ان کے پیرو ہیں‘ حسرت کرتا ہوں
وَمَا اِنْ اَرٰی فِیْھِمْ مَّخَافَۃَ رَبِّہِمْ
شُعُوْبُ لِءَامٍ بِالْمَلَاھِیْ تَمَوَّرُوْا
اور میں ان میں ان کے ربّ کا کچھ خوف نہیں دیکھتا ۔ بدبخت گروہ لہو و لعب کے ساتھ ناز کر رہے ہیں
وَمَاقُمْتُ فِی ھٰذَا الْمَقَامِ بِمُنْیَتِیْ
وَیَعْلَمُ رَبِّیْ سِرَّ قَلْبِیْ وَیَشْعُرُ
اور مَیں اس مقام میں اپنی خواہش سے کھڑا نہیں ہوا۔ اور میرا خدا میرے دل کے بھید کو جانتا ہے
وَکُنْتُ امْرَءً ا اَبْغِیْ الْخُمُوْلَ مِنَ الصِّبَا
مَتٰی یَأْتِنِیْ مِنْ زَاءِرِیْنَ اُصَعِّرُ
اور میں ایک آدمی تھا کہ بچپن سے گوشہ گزینی کو دوست رکھتا تھا۔ جب کوئی ملنے والا میرے پاس آتا تو میں کنارہ کش ہو جاتا
فَاَخْرَجَنِیْ مِنْ حُجْرَتِیْ حُکْمُ مَالِکِیْ
فَقُمْتُ وَلَمْ اُعْرِضْ وَلَمْ اَ تَعَذَّرُ
پس مجھے حجرہ میں سے میرے مالک کے حکم نے نکالا۔ پس میں اٹھا اور نہ میں نے اعراض کیا اور نہ تاخیر کی
وَاِنِّیْ مِنَ الْمَوْلَی الْکَرِیْمِ وَاِنَّہُ
یُحَافِظُنِیْ فِیْ کُلِّ دَشْتٍ وَیَخْفِرُ
اور میں خدا کی طرف سے ہوں اور خدا ہر ایک جنگل میں میری محافظت اور رہنمائی کرتا ہے