وَلِلّٰہِ حَمْدٌ ثُمَّ حَمْدٌ فَاِنَّنَا جَمَعْنَاھُمَا حَقًّا فَلِلّٰہِ نَشْکُرُ اور خدا کو حمد ہے اور پھر حمد ہے کہ ہم نے اپنے اندر حسب اور نسب دونوں کو جمع کیا ہے پس ہم خدا کا شکر کرتے ہیں کَذٰلِکَ سُنْنُ اﷲِ فِیْ أَ نْبِیَاءِہِ جَرَتْ مِنْ قَدِ یْمِ الدَّ ھْرِ فَاخْشَوْا وَ اَبْصِرُوْا اسی طرح خدا کی سنّت اس کے نبیوں میں ہے جو قدیم زمانہ سے جاری ہے۔ پس ڈرو اور دیکھو وَاَمَّا الَّذِیْ مَاجَاءَ مِثْلَ أَءِمَّۃٍ فَلَیْسَ لِذَالِکْ شَرْطُ نَسْبٍ فَاَبْشِرُوْا مگر جو شخص اماموں میں سے نہیں ہے۔ اس کے لئے نسب کی ضرورت نہیں۔ پس خوشی کرو وَمَاؔ جِءْتُ اِلَّا مِثْلَ مَطْرٍ وَّ دِیْمَۃٍ دَرُوْرٍ وَّ اَرْوَیْتُ الْبِلَادَ وَاَعْمُرُ اور میں مثل بارش کے آیا ہوں جو زور سے اور آہستگی سے برستی ہے۔ اور اس کا پانی جاری رہتا ہے اور میں نے شہروں کو سیراب کر دیا اور آباد کر رہا ہوں وَکَمْ مِّنْ اُنَاسٍ بَایَعُوْنِیْ بِصِدْقِھِمْ وَمَا خَالَفُوْا قَوْلِیْ وَمَا ھُمْ تَذَمَّرُُوْا اور بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے مجھ سے بیعت کی۔ اور نہ انہوں نے میری بات کی مخالفت کی اور نہ وہ خبیث النفس ہو گئے فَقَرَّبْتُ قُرْبَانًا یُّنَجِّیْ رِقَابَھُمْ وَ یَعْلَمُ رَبِّیْ مَانَحَرْتُ وَاَنْحَرُ پس میں نے ایسی قربانی کی جس سے ان کی گردنوں کو میں نے چھڑا دیا۔ اور میرا خدا جانتا ہے کہ میں نے کیا قربانی کی اور کیا کر رہا ہوں وَلِیْ عِزَّۃٌ فِیْ حَضْرَۃِ اﷲِ خَالِقِیْ فَطُوْبٰی لِقَوْمٍ طَاوَعُوْنِیْ واٰثَرُوْا اور مجھے جنابِ الٰہی میں‘ جو میرا خالق ہے‘ ایک عزّت ہے۔ پس خوشی ہو اس قوم کے لئے جنہوں نے میری اطاعت کی اور مجھے اختیار کیا أَ تَی الْعِلْمُ بِالْمُتْقَدِّمِیْنَ وَبَعْدَھُمْ تَلَافٰی جَمِیْعَ الْفَاءِتَاتِ مُؤَخَّرُ علم متقدّمین کے ذریعہ سے آیا اور بعد ان کے جو کچھ‘ ان کے زمانوں میں رہ گیا تھا اس کے پیچھے آنے والے نے تلافی کی وَمَا اَ نَا اِلَّا مِثْلَ مَالِ تِجَارَۃٍ فَمَنْ رَدَّنِیْ کِبْرًا اُبِیْدُوْا وَ خُسِّرُوْا اور میں ایک مال تجارت کے مانند ہوں۔ پس جن لوگوں نے مجھے ردّ کیا وہ تباہی اور خسارہ میں رہے وَمَا ھَلَکَ الاَْشْرَارُ اِلَّا لِبُخْلِھِمْ وَمَا فَھِمُوْا اَقْوَالَنَا وَتَنَمَّرُوْا اور شریر لوگ تو محض اپنے بخل سے ہلاک ہوئے۔اور ہماری باتوں کو انہوں نے نہ سمجھا اور پلنگی ظاہر کی قُلُوْبٌ تُضَاھِی اَجْمَۃً مَوْحُوْشَۃً فَمِنْ شَکْلِ اِنْسٍ وَحْشُھَا تَتَنَفَّرُ بعض دل ایسے ہیں کہُ اس بَن سے مشابہ ہیں جس میں جنگلی جانور رہتے ہیں۔ پس انسانوں کی شکل دیکھ کر اس کے وحشی متنفَّر ہوتے ہیں