وَ ؔ لِلْغَیِّ آثَارٌ وَّ لِلرُّشْدِ مِثْلُھَا فَقُوْمُوْا لِتَفْتِیْشِ الْعَلَامَاتِ وَانْظُرُوْا اور گمراہی کے لئے نشان ہیں اور ایسا ہی رُشد کے لئے بھی۔ پس تم علامات کی تفتیش کرو اور خوب دیکھو اَرَی الظُّلْمَ یَبْقٰی فِی الْخَرَاطِیْمِ وَسْمُہُ وَ یُنْصَرُ مَظْلُوْمٌ ضَعِیْفٌ مُّخَسَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ انسان کی ناک میں ظلم کی علامتیں باقی رہ جاتی ہیں۔ اور مظلوم کو‘ آخر مدد دی جاتی ہے‘ جو ضُعف اور نقصان والا ہوتا ہے وَ قَدْ اَعْرَضُوْا عَنْ کُلِّ خَیْرٍ بِغَیْظِھِمْ کَاَنِّیْ اَرَاھُمْ مِّثْلَ نَارٍتُسَعَّرُ اورانہوں نے ہر ایک نیکی سے غصّہ سے منہ پھیر لیا جو میں نے پیش کی۔ گویا میں ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی طرح ان کو دیکھ رہا ہوں وَ یُنْصَرُ مَظْلُوْمٌ بِآخِرِ اَمْرِہِ وَلَا سِیَّمَا عَبْدٌ مِّنَ اﷲِ مُنْذِرُ اور مظلوم آخر کار مدد دیا جاتا ہے۔ بالخصوص وہ بندہ جو خدا کی طرف سے ہے اِذَامَا بَکَی الْمَعْصُوْمُ تَبْکِی الْمَلَا ءِکُ فَکَمْ مِّنْ بِلَادٍ تُہْلَکَنَّ وَ تُجْذَرُ جب معصوم روتا ہے تو اس کے ساتھ فرشتے روتے ہیں۔ پس بہت بستیاں ہلاک کی جاتی ہیں اور اجاڑی جاتی ہیں اِذَا ذَرَفَتْ عَیْنَا تَقِیٍّ بِغُمَّۃٍ یُفَرَّجُ کَرْبٌ مَّسَّہُ اَوْ یُبَشَّرُ جب ایک پرہیزگار کی آنکھیں آنسو جاری کرتی ہیں ایک غم کی وجہ سے ۔ پس وہ بے قراری اُس سے دور کی جاتی ہے یا بشارت دی جاتی ہے عَلَی الاَْرْضِ قَوْمٌ کَالسُّیُوْفِ دُعَاءُھُمْ فَمَنْ مَّسَّ ھٰذَا السَّیْفَ بِالشَّرِّ یُبْتَرُ زمین پر ایک قوم ہے کہ تلواروں کی طرح ان کی دعا ہے۔ پس جو شخص اُس تلوار کو چھو جاتا ہے وہ کاٹا جاتا ہے تَرَی کَیْفَ نَرْقٰی وَالْحَوَادِثُ جُمَّۃٌُ وَیُہْلَکُ مَنْ یَّبْغِیْ ھَلَاکِیْ وَ یَمْکُرُ تو دیکھتا ہے کہ ہم کیونکر ترقی کر رہے ہیں حالانکہ حوادث چاروں طرف سے جمع ہیں اور جو شخص میری ہلاکت چاہتا ہے اور مکر کرتا ہے وہ ہلاک کیا جاتا ہے لَنَا کُلَّ آنٍ مِّنْ مُّعِیْنٍ حِمَایَۃٌ نُغَادِرُ صَرْعٰی مَاکِرِیْنَ وَ نَظْفَرُ ہمارے لئے ایک مددگار کی طرف سے حمایت ہے۔ ہم مکر کرنے والوں کو گرا دیتے ہیں اور فتح پاتے ہیں اََ یا شَاتِمًا لَّا شَاتِمَ الْیَوْمَ مِثْلَکُمْ وَمَا اِنْ اَرَی فِیْ کَفِّکُمْ مَایُبْطِرُ اے گالی دینے والے! آج تیرے جیسا دشنام دہندہ کوئی نہیں۔ اور میں تمہارے ہاتھ میں وہ چیز نہیں دیکھتا کہ تمہیں اس ناز پر آمادہ کرتی ہے تَسُبُّ وَمَا اَدْرِیْ عَلٰی مَاتَسُبُّنِیْ اَ آذَاکَ قَوْلِیْ فِیْ حُسَیْنٍ فَتُوْغَرُ تُو مجھے گالی دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کیوں مجھے گالی دیتا ہے۔ کیا امام حسین کے سبب سے تجھے رنج پہنچا پس تُو برافروختہ ہوا