وَ ؔ لَا غِلَّ فِیْ قَلْبِیْ وَلَا مِنْ جَبَانَۃٍ
وَ اُلْقِيْ حُسَامِیْ مُغْضِیًا وَّ اُشَھِّرُ
اورنہ میرے دل میں کچھ کینہ ہے اور نہ میں بُزدل ہوں۔ اور میں عفو کر کے اپنی تلوار پھینک دیا کرتا ہوں مگر مقابلہ میں کھینچ بھی لیتا ہوں
فَاِنْ تَبْغِنِیْ فِیْ حَلْقَۃِ السِّلْمِ تُلْفِنِیْ
وَ اِن تَطْلُبَنِّیْ فِی الْمَیَادِیْنِ اَحْضُرُ
پس اگر تو مجھے صلح کاری کے حلقہ میں طلب کرے تو وہیں پائے گا اور اگر تو مجھے جنگ کے میدان میں ڈھونڈے تو وہیں مجھے دیکھ لے گا
وَاَرْسَلَنِیْ رَبِّیْ لِاِصْلَاحِ خَلْقِہِ
فَیَاصَاحِ لَا تَنْطِقْ ھَوًی وَّ تَصَبَّرُ
اور خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تامیں مخلوق کی اصلاح کروں۔ پس اے میرے صاحب ! نفسانی طور پر بات مت کر اور صبر سے میرے کام میں فکر کر
وَ اِنْ اَ کُ کَذَّابًا فَکِذْبِیْ یُبِیْدُنِیْ
وَ اِنْ اَ کُ مِنْ رَّبِّیْ فَمَالَکَ تَہْجُرُ
اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا جھوٹ مجھے ہلاک کر دے گا۔ اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں۔ پس کیوں تُو بیہودہ گوئی کرتا ہے؟
فَذَرْنِیْ وَ رَبِّیْ وَانْتَظِرْ سَیْفَ حُکْمِہِ
لِیَقْطَعَ رَأْسِیْ اَوْ قَفَا مَنْ یُّکَفِّرُ
پس مجھے میرے خدا کے ساتھ چھوڑ دے اور اس کے حکم کی تلوار کا منتظر رہ تا وہ میرا سر کاٹے یا اُس کا جو مجھے کافر کہتا ہے
تَحَامَ قِتَالِیْ وَاجْتَنِبْ مَاصَنَعْتَہُ
وَ اِنَّا اِذَا جُلْنَا فَاِنَّکَ مُدْبِرُ
میرے جنگ سے تُو پرہیز کر اور اپنے بد کاموں سے الگ ہو جا۔ اور جب ہم میدان میں آئے تو تُو بھاگ جائے گا
اَرَی الصَّالِحِیْنَ یُوَفَّقُوْنَ لِطَاعَتِیْ
وَ اَمَّا الْغَوِیُّ فَفِیالضَّلَالَۃِ یُقْبَرُ
میں نیک بختوں کو دیکھتا ہوں کہ میری فرمانبرداری کے لئے وہ توفیق دیئے جاتے ہیں۔ مگر جو ازلی گمراہ ہے وہ گمراہی میں قبر میں جائے گا
وَ ذَالِکَ خَتْمُ اﷲِ مِنْ بَدْوِ فِطْرَۃٍ
وَاِنَّ نُقُوْشَ اﷲِ لَا تَتَغَیَّرُ
اور یہ ابتدائے پیدائش سے خدا کی مُہر ہے۔ اور خدا کے نقش متغیّر نہیں ہو سکتے
کَذَالِکَ نُوْرُ الرُّشْدِ مَایُخْطِیءُ الْفَتٰی
وَکُلُّ نَخِیْلٍ لَّا مَحَالَۃَ تُثْمِرُ
اسی طرح جس فطرت میں رُشد کا نور ہے وہ اس مرد سے علیحدہ نہیں ہوتا۔ اور ہر ایک کھجور انجام کار پھل لاتی ہے
وَ مَنْ یَّکُ ذَا فَضْلٍ فَیُدْرِکْ مَقَامَہُ
وَ لَوْ فِی شَبَابٍ اَوْ بِوَقْتٍ یُّعَمَّرُ
اور جس کے شاملِ حال فضل الٰہی ہے وہ اپنے مقام کو پا لے گا۔ اگرچہ جوانی میں یا اس وقت کہ جب بڈھا ہو جائے
وَ لَا یَہْلِکُ الْعَبْدُ السَّعِیْدُ جِبِلَّۃً
اِذَا مَاعَمِیْ یَوْمًا بِآخَرَیَنْظُرُ
اور جس کی فطرت میں سعادت ہے‘ وہ ہلاک نہیں ہو گا۔ اگر آج اندھا ہے تو کل دیکھنے لگے گا