وَ ؔ مَنْ ذَایُعَادِیْنِیْ وَاِنِّیْ حَبِیْبُہُ وَمَنْ ذَا یُرَادِیْنِیْ اِذِ اﷲُ یَنْصُرُ اور کون میرا دشمن ہو سکتا ہے جبکہ خدا مجھے دوست رکھتا ہے۔ اور کون سنگ اندازی کے ساتھ مجھ سے لڑائی کر سکتا ہے جبکہ خدا میرا مددگار ہے وَلَوْکُنْتُ کَذَّابًا کَمَا ھُوَ زَعْمُھُمْ لَقَدْ کُنْتُ مِنْ دَھْرٍ اَمُوْتُ وَاُقْبَرُ اوراگر میں جھوٹا ہوتا جیسا کہ اُن کا گمان ہے۔ تو میں ایک مُدّت سے مرا ہوتا اور قبر میں داخل ہوتا یَظُنُّوْنَ اَنِّیْ قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَکْرٍ وَّ بَعْضُ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ مُنْکَرُ وہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ میں نے عمدً ا جھوٹ بنا لیا اور مکر سے جھوٹ بنایا اور بعض ظنّ ایسے گناہ ہیں جو شرع اور عقل کو ان کے قبول کرنے سے انکار ہے وَ کَیْفَ وَاِنَّ اﷲَ اَبْدَی بَرَاءَ تِی وَجَآءَ بِآیَاتٍ تَلُوْحُ وَتَبْھَرُ اور یہ کیونکر * اور خدا نے تو میری بریّت ظاہر کر دی اور وہ نشان دکھلائے جو روشن اور واضح ہیں وَ یَأْتِیْکَ وَعْدُ اﷲِ مِنْ حَیْثُ لَا تَرَی فَتَعْرِفُہٗ عَیْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ اور خدا کا وعدہ اس طور سے تجھے پہنچے گا کہ تجھے خبر نہیں ہو گی۔ پس اس کو وہ آنکھ شناخت کرے گی جو اس دن تیز اور بینا ہو گی اَمُکْفِرِ مَھْلًا بَعْضَ ھٰذَا التَّھَکُّمِ وَخَفْ قَھْرَ رَبٍّ قَالَ لَا تَقْفُ ‘ فَاحْذَرُ اے میرے کافر کہنے والے! اس غم و غصّہ کو کچھ کم کر اور اس خدا سے ڈر جس نے کہا ہے’’لَا تَقْفُ مَالَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ‘‘ وَاِذْ قُلْتُ اِنِّیْ مُسْلِمٌ قُلْتَ کَافِرٌ فَاَیْنَ التُّقٰی یَااَیُّہَا الْمُتَھَوِّرُ اور جب میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں۔ تُو نے کہا کہ کافر ہے پس تیری تقویٰ کہاں ہے اے دلیری کرنے والے! وَاِنْ کُنْتَ لَا تَخْشٰی فَقَُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَّ یَأْتِیْ زَمَانٌ تُسْءَلَنَّ وَتُخْبَرُ اور اگر تُو ڈرتا نہیں ہے پس کہہ دے کہ تُو مومن نہیں اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ تُو پُوچھا جائے گا اور آگاہ کیا جائے گا وَ اِنِّیْ تَرَکْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْھَوٰ ی فَلَا السَّبُّ یُؤْذِیْنِیْ وَلَا الْمَدْحُ یُبْطِرُ اور میں نے نفس اور مخلوق اور ہواؤ ہوس کو چھوڑ دیا ہے۔ پس اب مجھے نہ تو گالی دُکھ دیتی ہے اور نہ تعریف ناز اور خوشی پیدا کرتی ہے وَ کَمْ مِّنْ عَدُوٍّ کَانَ مِنْ اَکْبَرِ الْعِدَا فَلَمَّا اَتَانِیْ صَاغِرًا صِرْتُ اَصْغُرُ اور بہت لوگ ہیں کہ جو میرے سخت دشمن تھے۔ پس جب ایسا دشمن کسرِ نفسی سے میرے پاس آیا تو میں نے اُس سے بڑھ کر کسرِ نفسی کی وَ لَسْتُ بِذِیْ کُھْرُوْرَۃٍ غَیْرَاَنَّنِیْ اِذَا زَادَ فُحْشًا ذُوْعِنَادٍ اُصَعِّرُ اور میں کینہ ور آدمی نہیں ہوں۔ ہاں اس قدر ہے کہ جب کوئی گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے تو میں اُس سے منہ پھیر لیتا ہوں * سہو کتابت سے یہاں غالباً ’’درست ہو سکتا ہے‘‘ کے الفاظ لکھنے سے رہ گئے ہیں۔ (ناشر)