وَمَنْؔ ذَا الَّذِیْ مِنْہُمْ یَخَافُ حَسِیْبَہُ وَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَبْغِی السَّدَادَ وَیُؤْثِرُ اور ان میں سے کون ہے جو اپنے خدا سے ڈرتا ہے؟ اور ان میں سے کون ہے جو نیکی کی راہ اختیار کر رہا ہے؟ وَمَنْ ذَا الَّذِیْ لَا یَفْجُرُ اﷲَ عَامِدًا وَمَنْ ذَا الََّذِیْ بَرٌّ عَفِیْفٌ مُّطَھَّرُ اور کون ان میں ہے جو عمدًا خدا کا گناہ نہیں کرتا ۔ اور کون ان میں نیک ‘ پرہیز گار‘ پاک دل ہے؟ وَمَنْ ذَا الَّذِیْ مَاسَبَّنِیْ لِتُقَاتِہِ وَقَالَ ذَرُوْنِیْ کَیْفَ اُوْذِیْ وَ اُ کْفِرُ اور کون ان میں ہے جس نے بوجہ پرہیزگاری مجھ کو گالیاں نہ دیں؟ اور کہا مجھ کو چھوڑ دو‘ میں کیونکر دُکھ دوں اور کافر ٹھہراؤں وَکَیْفَ وَاِنَّ اَ کابر الْقَوْمِ کُلَّھُُمْ عَلَیَّ حِرَاصٌ وَّالْحُسَامُ مُشَھَّرُ اور بد زبانی سے بچنا کیونکر ہو سکے۔ وہ تو میری جان لینے کے حریص ہیں اور تلوار کھینچی گئی ہے وَ لٰکِنْ عَلَیْھِمْ رُعْبُ صِدْقِیْ مُعَظَّمٌ فَکَیْفَ یُبَارِی اللَّیْثَ مَنْ ھُوَ جَوْذَرُ لیکن میری شان کا رعب اُن پر عظیم ہے۔ پس کیونکر شیر کا مقابلہ کر سکتا ہے وہ جو گو سالہ ہے فَلَیْسَ بِاََََیْدِی الْقَوْمِ اِلاَّ لِسَانُہُمْ مَُنَجَّسَۃً بِالسَّبِّ وَاﷲُ یَنْظُرُ پس قوم کے ہاتھ میں بجز زبان کے کچھ نہیں‘ وہ زبان۔ جو دشنام دہی کی نجاست سے آلودہ ہے اور خدا دیکھ رہا ہے قَضَی اﷲُ اَنَّ الطَّعْنَ بِالطَّعْنِ بَیْنَنَا فَذَالِکَ طَاعُوْنٌ اَ تَاھُمْ لِیُبْصِرُوْا خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طعن کی سزا طعن ہے۔ پس وہ یہی طاعون ہے کہ ان کے ملک میں پہنچ گئی ہے تا ان کی آنکھیں کھلیں وَلَیْسَ عِلَاجُ الْوَقْتِ اِلَّا اِطَاعَتِیْ اَطِیْعُوْنِ فَالطَّاعُوْنُ یُفْنٰی وَیُدْحَرُ علاجِ وقت میری اطاعت ہے۔ پس میری اطاعت کرو طاعون دور ہو جائے گی وَ قَدْ ذَابَ قَلْبِیْ مِنْ مَّصَاءِبِ دِیْنِنَا وَاَعْلَمُ مَالَا یَعْلَمُوْنَ وَاُبْصِرُ اور میرا دل دینی مصیبتوں سے گداز ہو گیا ہے۔ اور مجھے وہ باتیں معلوم ہیں جو اُنہیں معلوم نہیں وَبَثِّیْ وَحُزْنِیْ قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّہُ وَ لَوْلَا مِنَ الرَّحْمٰنِ فَضْلٌ اُ تَبَّرُ اور میرا غم اور حُزن حد سے بڑھ گیا ہے۔ اور اگر خداکا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا وَعِنْدِیْ دُمُوْعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَآقِیَا وَعِنْدِیْ صُرَاخٌ لَّایَرَاہُ الْمُکَفِّرُ اور میرے پاس وہ آنسو ہیں جو گوشہ آنکھ کے اُوپر چڑھ رہے ہیں۔ اور میرے پاس وہ آہ ہے جو کافر کہنے والا اس کو نہیں دیکھتا