اَلَا اَ یُّہَا اللَّعَّانُ مَالَکَ تَہْجُرُ وَ تَلْعَنُ مَنْ ھُوْمُرْسَلٌ وَّ مُوَقَّرُ اے *** کرنے والے!تجھے کیا ہو گیا کہ بیہودہ بک رہا ہے۔ اور تُو اُس پر *** کر رہا ہے جو خدا کافر ستادہ اور خدا کی طرف سے عزّت یافتہ ہے شَتَمْتَ وَمَا تَدْرِیْ حَقِیْقَۃَ بَاطِنِیْ وَکُلُّ امْرِءٍ مِّنْ قَوْلِہِ یُسْتَفْسَرُ تُونے مجھے گالیاں دیں اور میرا حال تجھے معلوم نہیں۔ اور ہر ایک انسان اپنے قول سے پوچھا جائے گا صَبَرْنَاَ علٰیَ سبٍّ بِہِ آذَیْتَنَا وَ لٰکِنْ عَلٰی مَا تَفْتَرِیْ لَا نَصْبِرُ ہم نے ان گالیوں پر تو صبر کیا جن کے ساتھ تُو نے ہمارا دل دُکھایا لیکن وہ جو تُونے ہم پر افترا کیا اس پر ہم صبر نہیں کر سکتے وَ وَاﷲِ اِنِّیْ صَادِقٌ لَسْتُ کَاذِبًا فَلَا تَہْلِکُوْا مُُُسْتَعْجِلِیْنَ وَ فَکِّرُوْا اور خدا کی قسم! کہ میں صادق ہوں کاذب نہیں ہوں۔ پس تم جلدی کر کے ہلاک مت ہو اور خوب سوچ لو وَ لَوْکُنْتُ کَذَّابًا شَقِیًّا لَضَرَّنِیْ عَدَ اوَۃُ قَوْمٍ کَذَّبُوْنِیْ وَ کَفَّرُوْا اور اگر میں جھوٹا بدبخت ہوتا تو ضرور مجھے ان لوگوں سے نقصان پہنچتا جنہوں نے دشمنی سے مجھے جھٹلایا اور کافر قرار دیا وَشَاھَدْتَّ اَنَّ الْقَوْمَ کَیْفَ تَدَاکَءُوْا عَلَیَّ وَکَیْفَ رْمَوْا سِھَامًا وَّ جَمَّرُوْا اور تُو نے دیکھ لیا کہ قوم نے کیسے میرے پر بلوے کئے اور کیسے انہوں نے تیر چلائے اور کیسے وہ لڑائی پر جمے رَمَوْا کُلَّ صَخْرٍ کَانَ فِیْ اَذْیَالِھِمْ بِغَیْظٍ فَلَمْ اَقْلَقْ وَلَمْ اَتَحَیَّرُ جس قدر پتھر اُن کے دامن میں تھے سب پھینک دیئے۔ اور یہ کام غصّہ کے ساتھ کیا۔ پس میں نہ بیقرار ہوا اور نہ حیران ہوا وَجُرِّحَ عِرْضِیْ مِنْ رِمَاحِ اِھَانَۃٍ وَ اُلْقِیَ مِنْ سَبٍّ اِلَیَّ الْخَنْجَرُُُ اورمیری آبرو اہانت کے نیزوں سے زخمی کی گئی اور دُشنام دہی سے میری طرف خنجر پھینکے گئے وَ ؔ قَالُوْا کَذُوْبٌ مُّفْنِدٌ غَیْرُ صَادِقٍ فَقُلْنَا اخْسَءُوْا اِنَّ الْخَفَایَا سَتَظْھَرُ اور انہوں نے کہا یہ جھوٹا دروغ گو ہے‘ سچا نہیں۔ ہم نے کہا کہ تم سب دفع ہو آخر یہ مخفی حقیقت ظاہر ہو جائے گی وَسَبُّوْا وَ ٰاذَوْنِیْ بِاَنْوَاعِ سَبِّھِمْ وَ سَمَّوْْنِ دَجَّالًا وَّسَمَّوْنِ اَبْتَرُ اور مجھے گالیاں دیں اور طرح طرح کی گالیوں سے دُکھ دیا۔ اور میرا نام دجّال رکھا اور میرا نام شرِّ محض رکھا جس میں کوئی خیر نہیں وَ سَمَّوْنِ شَیْطَانًا وَّ سَمَّوْنِ مُلْحِدًا وَ سَمَّوْنِ مَلْعُونًا وَّ قَالُوْا مُزَوِّرُ اور میرا نام شیطان رکھا اور میرا نام مُلحِد رکھا ۔ اور میرا نام *** رکھا اور کہا کہ یہ ایک دروغ باف آدمی ہے