وَجِءْنَاکَ کَالْمَوْتٰی فَاَحْيِ اُمُوْرَنَا نَخِرُّ اَمَامَک کَالْمَسَاکِیْنِ فَاغْفِرُ اور ہم مُردوں کی طرح تیرے پاس آئے ہیں پس ہمارے کاموں کو زندہ کر۔ ہم تیرے آگے مسکینوں کی طرح گرتے ہیں پس ہمیں بخش دے اِلٰھیْ فَدَتْکَ النَّفْسُ اِنَّکَ جَنَّتِیْ وَمَا اَنْ اَرٰی خُلْدًا کَمِثْلِکَ یُثْمِرُ اے خدا! میری جان تیرے پر قربان‘ تُو میری بہشت ہے اور میں نے کوئی ایسی بہشت نہیں دیکھی کہ تیرے جیسا پھل لاوے طُرِدْنَا لِوَجْھِکْ مِنْ مَّجَالِسِ قَوْمِنَا فَاَنْتَ لَنَا حِبٌّ فَرِیْدٌ وَّ مُؤْثَرُ اے میرے خدا ! تیرے منہ کے لئے ہم اپنی قوم کی مجلسوں سے ردّ کر دیئے گئے۔ پس تُو ہمارا یگانہ دوست ہے جو سب پر اختیار کیا گیا اِلٰھِیْ بِوَجْھِکْ اَدْرِکِ الْعَبْدَ رَحْمَۃً وَلَیْسَ لَنَا بَابٌ سِوَاکَ وَمَعْبَرُ اے میرے خدا! اپنے منہ کے صدقہ اپنے بندہ کی خبر لے۔ اور ہمارے لئے تیرے سوا نہ کوئی دروازہ اور نہ کوئی جائے گذر ہے اِلٰی اَيِّ بَابٍ یَا اِلٰھِیْ تَرُدُّنِیْ وَمَنْ جِءْتُہُ بِالرِّفْقِ یَزْرِ وَیَصْعَرُ اے میرے خدا! تُو کس کے دروازہ کی طرف مجھے ردّ کرے گا۔ اور میں جس کے پاس نرمی کے ساتھ جاؤں وہ بدگوئی کرتا اور منہ پھیر لیتا ہے صَبَرْنَا عَلٰی جَوْرِ الْخَلَا ءِقِ کُلِّھِمْ وَ لٰکِنْ عَلٰی ھَجْرٍ سَطَا لَا نَصْبِرُ ہم نے تمام دنیا کا ظلم برداشت کر لیا۔ مگر تیری جُدائی کی ہمیں برداشت نہیں تَعَالَ حَبِیْبِیْ اَنْتَ رَوْحِیْ وََرَاحَتِیْ وَاِنْ کُنْتَ قَدْ ٰانَسْتَ ذَنْبِیْ فَسَتِّرُ آ میرے دوست! تُو میری راحت اور میرا آرام ہے۔ اور اگر تُو نے میرا کوئی گناہ دیکھا ہے تو معاف کر بِفَضْلِکَ اِنَّا قَدْ عُصِمْنَا مِنَ الْعِدَا وَاِنَّ جَمَالَک قَّاتِلِیْ فَاْتِ وَانْظُرُ تیرے فضل سے ہم دشمنوں سے بچائے گئے۔ مگر تیرے جمال نے ہمیں قتل کر دیا۔ پس آ اور دیکھ وَ فَرِّجْ کُرُوْبِیْ یَا اِلٰھِیْ وَ نَجِّنِیْ وَ مَزِّقْ خَصِیْمِیْ یَانَصِیْرِیْ وَ عَفِّرُ اور میرے غم! اے میرے خدا! دور فرما۔ اور دشمن میرے کو اے میرے مددگار! پارہ پارہ کر اور خاک میں ملا وَجَدْنَاکَ رَحْمَانًا فَمَا الْھَمُّ بَعْدَہُ رَأَیْنَاکَ یَاحِبِّیْ بِعَیْنٍ تُنَوَّرُ ہم نے تجھے رحمان پایا پس بعد اس کے کوئی غم نہ رہا دیکھا ہم نے تجھ کو اُس آنکھ سے جو روشن کی جاتی ہے اَنَا الْمُنْذِرُ الْعُرْیَانُ یَا مَعْشَرَ الْوَرٰی اُذَکِّرُکُمْ اَیَّامَ رَبِّیْ فَاَبْصِرُوْا اے لوگو! میں ایک کُھلا نذیر آیا ہوں۔ خدا کے دن تمہیں یاد دلاتا ہوں