دُعَاءِیْ حُسَامٌ لاَّ یُؤَخَّرُوَقْعُہُ وَصَوْلِیْ عَلٰی اَعْدَاءِ رَبِّیْ مُفَقِّرُ میری دعا ایک تلوار ہے جو کوئی اُس کے وار کو روک نہیں سکتا۔ اور میرا حملہ میرے خدا کے دشمنوں پر ایک سخت تلوار ہے وَ اِنِّیْ اُبَلِّغْ عَنْ مَّلِیْکِیْ رِسَالَۃً وَاِنِّیْ عَلَی الْحَقِّ الْمُنِیْرِ وَ نَیِّرُ اور میں اپنے بادشاہ کا پیغام پہنچا رہا ہوں۔ اور روشن حق ہوں اور آفتاب ہوں تَصَدَََّی لِنَصْرِ الدِّیْنِ فِیْ وَقْتِ عُسْرَۃٍ نَذِیْرٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَالْاٰنَ یُنْذِرُ دین کی مدد کے لئے خدا سے تنگی کے وقت ایک نذیر کھڑا ہوا‘ پس اب وہ ڈرا رہا ہے مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ مُقْبِلٌ عِنْدَ رَبِّہِ مُخَلِّصُ دِیْنِ الْحَقِّ مِمَّا یُحَسِّرُ وہ خدا کے نزدیک مکینِ امین ہے۔ اور دینِ حق کو آفات کمزور کرنے والی سے خلاص کرنے والا ہے وَمِنْ فِتَنٍ یُّخْشٰی عَلَی الدِّیْنِ شَرُّھَا وَمِنْ مِّحَنٍ کَانَتْ کَصَخْرٍ تُکَسِّرُ اور نیز ایسے فتنوں سے خلاصی بخشتا ہے جس کا خوف تھا۔ اور ایسی بلاؤں سے جو پتھر کی طرح توڑنے والی ہیں اُرِيْ آیَۃً عُظْمٰی وَ جِءْتُ اَرُوْدُکُمْ فَھَلْ فَاتِکٌ اَوْ ضَیْغَمٌ اَوْْ اَغْبَرُ دیکھو! میں ایک عظیم نشان دکھلاتا ہوں ۔ اور تمہیں ڈھونڈرہاہوں۔ پس کیا کوئی دلیر ہے یا شیر ہے یا بھیڑیا ہے وَ قَالَ ثَنَاءُ اﷲِ لِیْ اَنْتَ کَاذِبٌ فَقُلْتُ لَکَ الْوَیْلَاتُ أَنْتَ سَتُحْسَرُ اور مجھے مولوی ثناء اﷲ نے کہا کہ تُو جھوٹا ہے۔ میں نے کہا تیرے پرواویلا ہے تو عنقریب ننگا کیا جائے گا تَعَالَوْا جَمِیْعًا وَّانْحِتُوْا اَقْلَامَکُمْ وَ اَمْلُوْا کَمِثْلِیْ اَوْ ذَرُوْنِیْ وَخَیِّرُوْا سب آ جاؤ اور قلمیں طیار کرو۔ میری مانند لکھو یا مجھے چھوڑو اور مجھے بااختیار سمجھ لو وَ اَعْطَیْتُ آیََاتٍ فَلَا تَقْبَلُوْنَہَا فَلَا تَلْطَخُوْا اَرْضِیْ وَ بِالْمَوْتِ طَھِّرُوْا میں نے نشان دیئے اور تم ان کو قبول نہیں کرتے۔ پس میری زمین کو کسی نجاست سے آلودہ مت کرو اور مرنے سے پاک کر دو وَ خَیْرُ خِصَالِ الْمَرْءِ خَوْفٌ وَّ تَوْبَۃٌ فَتُوْبُوْا اِلَی اﷲِ الْکَرِیْمِ وَاَبْشِرُوْا اور بہترین خصلت انسان کی خوف اور توبہ ہے۔ پس خدا کی طرف توبہ کرو اور خوش ہو جاؤ سَءِمْنَا تَکَالِیْفَ التَّطَاوُلِ مِنْ عِدَا تَمَادَتْ لَیَالِی الْجَوْرِ یَا رَبِّیَ انْصُرُ ہم نے ظلم کی تکلیفیں دشمنوں سے اُٹھائیں۔ اور ظلم کی راتیں لمبی ہو گئیں۔ اے خدا ! مدد کر