اَرَی الْمَوْتَ یَعْتَامُ الْمُکَفِّرَ بَعْدَہٗ بِمَاظَھَرَتْ آیُ السَّمَاءِ وَتَظْھَرُ اب کافر کہنے والا گویا مر جائے گا۔ کیونکہ ہمارے غلبہ سے خدا کا نشان ظاہر ہوا وَلَمَّا اعْتَدَی الْاَمْرَتْسَرِیْ بِمَکَاءِدٍ وَاَغْرٰ ی عَلٰی صَحْبِیْ لِءَامًا وَّکَفَّرُوْا اور جب ثناء اﷲ اپنے فریبوں سے حد سے گذر گیا۔ اور لوگوں کو میرے دوستوں پر برانگیختہ کیا فَقَالُوْا لِیُوْسُفْ مَانَرَی الْخَیْرَ ھٰھُنَا وَلٰکِنَّہُ مِنْ قَوْمِہِ کَانَ یَحْذَرُ پس اُنہوں نے منشی محمد یوسف کو کہا کہ اس قسم کی بحث اور بیس منٹ مقرر کرنے میں ہمیں خیر نظر نہیںآتی مگر وہ اپنی قوم سے ڈرتا تھا ھُنَاکَ دَََعَوْا رَبًّا کَرِیْمًا مُّؤَیِّدًا وَ قَالُوْا حَلَلْنَا اَرْضَ رُجْزٍ فَنَصْبِرُ تب انہوں نے خدا کی جناب میں دُعائیں کیں اور کہا کہ ہم پلید زمین میں داخل ہو گئے‘ پس ہم صبر کرتے ہیں فَمَا بَرِحُوْھَا وَالرِّمَاحُ تَنُوْشُھُمْ وَلَا طَعْنَ رُمْحٍ مِثْلَ طَعْنٍ یُکَرَّرُ پس وہ اس زمین سے الگ نہ ہوئے اور نیزے ان کو خستہ کر رہے تھے اور کوئی نیزہ اس طعنہ کی طرح نہیں جو بار بارکہا جاتا ہے وَ قَامَ ثَنَاءُ اﷲِ فِی الْقَوْمِ وَاعِظًا فَصَارُوْا بِوَعْظِ الْغُوْلِ قَوْمًا تَنَمَّرُوْا اور ثناء اﷲ نے قوم میں وعظ کیا۔ پس ایک غول کے وعظ سے وہ پلنگ کی طرح ہو گئے وَذَکَّرَھُمْ صَحْبِیْ مُکَافَاتَ کُفْرِھِمْ وَ ھَلْ یَنْفَعَنْ اَھْلَ الْھَوٰی مَایُذَکَّرُ اور میرے دوستوں نے پاداشِ انکار یاد دلایا۔ مگر بھلا ہَوا پرستوں کو کوئی وعظ فائدہ دے سکتا ہے؟ تَجَنَّی عَلَیَّ ا بُوالْوَفَاءِ ابْنُ الْھَوٰٓ ی لِیُبْعِدَ حمْقٰی مِنْ جَنَایَ وَیَزْجُرُ ثناء اﷲ نے ‘ میرے پر نکتہ چینی شروع کی‘ جو ہوا و ہوس کا بیٹا تھا۔ تا احمقوں کو میرے پھل سے محروم رکھے وَخَاطَبَ مَنْ وَّافَاہُ فِیْ اَمْرِ دَعْوَتِیْ وَقَالَ یَمِیْنُ اﷲِ مَکْرٌ تَخَیَّرُوْا اور ہر ایک جو اس کے پاس آیا اس کو اس نے مخاطب کیا۔ اور کہا کہ خدا کی قسم ! یہ تو ایک مکر ہے جو اختیار کیا گیا وَ اَقْسَمَ بِاﷲِ الْغَیُوْرِ مُکَذِّبًا فَیَا عَجَبًا مِّنْ مُّفْسِدٍ کَیْفَ یَجْسُرُ اور اُس نے خدائے غیور کی قسم کھائی۔ پس تعجب ہے مفسد سے۔ کیسی دلیری کر رہا ہے فَطَاءِفَۃٌ قَدْ کَفَّرُوْنِیْ بِوَعْظِہِ وَ طَاءِفَۃٌ قَالُوْا کَذُوْبٌ یُّزَوِّرُ پس ایک گروہ نے اس کے وعظ سے مجھے کافر ٹھہرایا ۔ اور ایک گروہ نے کہا کہ یہ شخص جھوٹ بیان کر رہا ہے