فَجَاءُ وْا بِذِءْبٍ بَعْدَ جُھْدٍ اَذَابَہُمْ وَ نَعْنِیْ ثَنَاءَ اﷲِ مِنْہُ وَ نُظْھِِرُ پھر بہت کوشش کے بعد ایک بھیڑیئے کو لائے۔ اور مراد ہماری اس سے ثناء اﷲ ہے اور ہم ظاہر کرتے ہیں فَلَمَّا اَ تَاھُمْ سَرَّھُمْ مِّنْ تَصَلُّفٍ وَقَالَ افْرَحُوْا اِنِّیْ کَمِیٌّ مُّظَفَّرُ پس جب اُن کے پاس آیا تو لاف زنی سے اُن کو خوش کر دیا۔ اور کہا تم خوش ہو جاؤ میں بہادر فتحیاب ہوں وَ ؔ قَالَ اسْتُرُوْا اَمْرِیْ وَاِنِّیْ اَرُوْدُھُمْ اَخَافُ عَلَیْھِمْ اَنْ یَّفِرُّوْا وَ یُدْبِرُوْا اور کہا کہ میرے آنے کی بات پوشیدہ رکھو کہ میں اُن کو تلاش کر رہا ہوں۔ اور میں ڈرتا ہوں کہ وہ بھاگ نہ جائیں وَاَرْضَی اللِّءَامَ اِذَا دَنَا مِنْ اَرْضِھِمْ عَلَی النَّارِ مَشَّاھُمْ وَ قَدْ کَانَ یَبْطَرُ اور لوگوں کو خوش کیا جب ان کی زمین سے نزدیک ہوا۔ ان لوگوں کو آگ پر چلایا اور بہت خوش ہوا تَکَلَّمَ کَالْاَجْلَافِ مِنْ غَیْرِ فِطْنَۃٍ وَیَأْ تِیْکَ بِالْاَخْبَارِ مَنْ کَانَ یَنْظُرُ اُس نے کمینوں کی طرح بغیر دانائی کے کلام کیا۔ اور دیکھنے والوں سے تُو خود سُن لے گا وَ اِنْ کُنْتَ فِی شَکٍّ فَسَلْ یَا مُکَذِّبِیْ دَھَاقِیْنَ مُدٍّ وَّالْحَقِیْقَۃُ اَظْھَرُ اور اگر تجھے شک ہے تو مُدّ کے زمینداروں سے پوچھ لے* فَلَمَّا الْتَقَی الْجَمْعَاِن لِلْبَحْثِ وَالْوَغَا وَنُوْدِیَ بَیْنَ النَّاسِ وَالْخَلْقُ اُحْضِرُوْا پس جب دونوں فریق بحث کیلئے جمع ہو گئے اور لوگوں میں منا دی کرائی گئی اور لوگ حاضر ہو گئے وَاَوْجَسَ خِیْفَۃْ شَرِّہِ بَعْضُ رُفْقَتِیْ لِمَا عَرَفُوْا مِنْ خُبْثِ قَوْمٍ تَنَمَّرُوْا اور پوشیدہ طور پر میرے بعض رفیقوں کے دلوں میں خوف ہوا ۔ کیونکہ قوم کی درندگی انہوں نے معلوم کر لی تھی فَاُنْزِِلَ مِنْ رَّبِّ السَّمَاءِ سَکِیْنَۃٌ عَلٰی صُحْبَتِیْ وَاﷲُ قَدْ کَانَ یَنْصُرُ پس میرے اصحاب پر آسمان سے تسلّی نازل کی گئی۔ اور خدا مدد کر رہا تھا وَاَعْطَاھُمُ الرَّحْمٰنُ مِنْ قُوََّّۃِ الْوَغٰی وَ اَیَّدَھُمْ رُوْحٌ اَمِیْنٌ فَاَبْشَرُوْا اور خدا نے ان کو قوّت لڑائی کی دے دی۔ اور رُوح القدس نے ان کو مدد دی پس وہ خوش ہو گئے وَکَانَ جِدَالٌ یَطْرُدُ الْقَوْمَ بِالضُّحٰی اِلٰی خِطَّۃٍ اَوْمٰی اِلَیْھَا الْمَعْشَرُ اور لوگ قریب آٹھ بجے کے بحث دیکھنے کے لئے روانہ ہوئے۔ اُس تکیہ کی طرف جس کی طرف گروہ نے اشارہ کیا تھا