جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائیں جودنیا پر ظاہر ہوچکیں
کی گئی جس کے الفاظ یہ ہیں وعدنی ربّی واستجاب دعائی فی رجل مفسد عدواللّٰہ ورسولہ المسمّٰی لیکھرام الفشاوری واخبرنی انہ من الھالکین۔ انہ کان یسب نبی اللّٰہ ویتکلم فی شانہ بکلمات خبیثۃ۔ فدعوت علیہ فبشرنی ربّی بموتہ فی ست سنین ان فی ذٰلک لاٰیۃ للطالبین۔ یعنی خدا تعالیٰ نے ایک اللہ اور رسول کے دشمن کے بارے میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نکالتا ہے اور ناپاک کلمے زبان پر لاتا ہے جس کا نام لیکھرام ہے مجھے وعدہ دیا اور میری دعا سنی اور جب میں نے اس پر بد دعا کی تو خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ چھ سال کے اندر ہلاک ہو جائے گا۔ یہ ان کے لئے ایک نشان ہے جو سچے مذہب کو ڈھونڈتے ہیں پھر اشتہار ۲۰؍فروری ۱۸۹۳ ء مشمولہ کتاب آئینہ کمالات اسلام میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی تھی کہ ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء کے اشتہار پر لیکھرام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ ہمارے نام لکھا تھا کہ جو موت کی پیشگوئی میری نسبت چاہو شائع کرو سو اس کی نسبت جب توجہ کی گئی تو اللہ جلّ شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا عجل جسد لہ خوار۔ لہ نصب و عذاب یعنی یہ ایک گو سالہ سامری ہے جو مردہ ہو کر پھر آواز نکالتا ہے یعنی روحانیت سے بے بہرہ اور بے جان ہے اور اس گوسالہ سامری کی طرح اس کا انجام عذاب ہے۔ یہ اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ جیسا گوسالہ سامری شنبہ کے
بھی تھے۔ یہ شہادت دی کہ واقعی یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔ ان میں سے چند ایک کے نام کتاب تریاق القلوب میں (قریباًتین سوکے) ہم نے لکھے ہیں