جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دُنیا پر ظاہر ہو چکیں
ایک دفعہ مجھے قطعی طور پر الہام ہو اکہ آج 3آئیں گے آ نہ کم نہ زیادہ۔ چنانچہ قادیان کے آریوں کو ملزم کرنے کے لئے اس روپیہ کے آنے کی اطلاع دی گئی تب تفتیش کے لئے ایک آریہ گیا اور ہنستا ہوا آیا کہ صرف پانچ روپیہ آئے ہیں پھر الہام ہوا کہ اکیس روپیہ آئے ہیں ۔ ایک اور آریہ پھر ڈاکخانہ میں گیا اور وہ خبر لایا کہ در اصل 3 روپیہ آئے ہیں ڈاکخانہ والے نے غلطی سے پانچ روپیہ کہے تھے اور اسی موقع پر ایک شخص وزیر سنگھ نامی نے علاج کرانے کی غرض سے ایک روپیہ دے دیا۔ اس طرح پر پورے اکیس روپیہ ہو گئے۔ یہ بیس روپیہ منشی الٰہی بخش صاحب اکونٹنٹ نے مجھے بھیجے تھے اور جب ایسی صفائی سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور آریہ اس کے گواہ ہو گئے تب میں نے ایک روپیہ کی شیرینی آریوں کے کھلا دی تا ہمیشہ اس پیشگوئی کو یاد رکھیں ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۴۔
براہین احمدیہ چھپ رہی تھی اور روپیہ نہیں تھا چھاپنے والے کا تقاضا تھا ۔ تب دعا کی گئی اور یہ الہام ہوا ۔ ’’دس دن کے بعد موج دکھاتا ہوں‘‘ ساتھ اس کے یہ بھی الہام ہوا ۔ ’’دَن وِل یُو گو ٹُو امرت سر‘‘ یعنی اس دن تم امرتسر بھی جاؤ گے۔ یہ الہام آریوں کو سنایا گیا خوب کان کھولے گئے چنانچہ دس دن تک ایک پیسہ نہ آیا جب گیارہواں دن ہوا تو ایک3 سو بیس روپیہ محمد افضل خان صاحب ایک شخص نے راولپنڈی سے بھیجے اسی دن3 ایک اور شخص نے بھیج دئیے اسی دن سرکاری سمن آیا اور ایک گواہی کے لئے امرتسر جانا پڑا۔ دیکھوبراہین احمدیہ صفحہ ۴۶۹۔
پیشگوئی نمبر ۱۵ میں جس قدر خدا کی قدرت اور غیب کی خبر پائی جاتی ہے اس کو غور سے پڑھو اور پیشگوئی نمبر ۱۶ خود ظاہرہے ۔ کیا ایسی صاف غیب گوئی کہ دس دن تک کوئی روپیہ نہیں آئے گا اور دس کے بعد گیارہویں ۔۔۔۔۔۔