جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دُنیا پر ظاہر ہو چکیں منادیا ینادی للایمان۔ وداعیًاالی اللّٰہ وسراجا منیرا۔ املوا۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۲۔ ترجمہ :۔ صُفّہ کے دوست اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صُفّہ کے دوست تو ان کی آنکھوں کو دیکھے گا کہ ان سے آنسو جاری ہیں۔ تیرے پر درود بھیجیں گے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز کو سنا جو کہتا تھا کہ اپنے ایمان کو درست کرو اور قوی کرو او روہ خدا کی طرف بلاتا تھا اور شرک سے دور کرتا تھا اور وہ ایک چراغ تھا زمین پر روشنی پھیلانے والا (لکھ لو) یہ پیشگوئی جس زمانہ میں براہین احمدیہ میں شائع کی گئی اُس وقت نہ کوئی صُفّہ تھا نہ اصحاب الصّفہ۔ پھر بعد اس کے جو مخلصین قادیان میں ہجرت کر کے آئے ان کے لئے صفے اور مہمان خانے طیار کئے گئے۔ دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ اس زمانہ میں یہ باتیں بتلائی گئیں جب کہ کسی کو اس طرف خیال بھی نہیں آ سکتا تھا کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ قادیان میں ایسے مخلص جمع ہوں گے اور ان کے لئے صفے تیار کئے جاویں گے۔ سبحان اﷲ تبارک و تعالٰی زاد مجدک ینقطع اٰبائک و یبدأ منک دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۰۔ ترجمہ۔ پاک ہے خدا ہر ایک تہمت سے جو بہت برکت والا اور بہت بلند ہے وہ تیری بزرگی کو زیادہ کرے گا۔ تیرے باپ دادے کا سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اس زمانہ میں نہ خود کبھی قادیان آئے اور نہ لوگوں کو قادیان آتے دیکھا اور نہ سنا اور نیز بڑا ثبوت ا س کا کاغذات گورنمنٹ ہیں اور پیشگوئی نمبر پنجم کا ثبوت خود ظاہر ہے کہ بعد اس پیشگوئی کے خدا نے چار لڑکے مجھے دئے اور وہ عزت اور شہرت مجھے دی کہ میرے خاندان میں کسی کو نہیں دی گئی۔