ہو ؔ سکتا ہے ۔ ہرگز نہیں۔ ورنہ ۱ کے سننے سے محمد رسول اﷲ صلی ا ﷲ علیہ وآلہٖ وسلم بھی اور اصحاب کبار بھی، ہر ایک سننے والا کیوں نہ ہو جبکہ (رسولہ) کے سننے سے رسول بن گیا تو (محمد رسول اللّٰہ) کے سننے سے محمد رسول اﷲ اور (والذین معہ) کے سننے سے اصحاب کباراور (الکفّار) کے سننے سے کفار کیوں نہیں بن سکتا۔ ایسا ہی
مندرجہ حسب اجازت سابقہ بتغیر ماکی گئی۔ آئندہ شاید آپ کو یا مولوی غلام محمد صاحب کو تکلیف اٹھانی ہو گی۔ والسلام
نقلؔ اُن نوٹوں کی جو محمد حسن نے
اعجاز المسیح اور شمس بازغہ پر لکھّے تھے
یہ تمام نقل بعینہٖ ہمارے پاس آ گئی ہے جس کو محمد حسن متوفی نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے اور چونکہ یہ تمام نوٹ وہی ہیں جو کتاب سیف چشتیائی میں لکھے گئے ہیں اس لئے اُن کا اس جگہ نقل کرنا طوالت سے خالی نہیں مگر اس بات کے گواہ کہ یہی وہ نوٹ ہیں جو محمد حسن نے کتاب اعجاز المسیح اور شمس بازغہ پر لکھے تھے پانچ آدمی ہیں (۱) پہلے میاں شہاب الدین بھیں جیسا کہ ان کے دونوں خطوط ہم نقل کر چکے ہیں۔ (۲) دوسرے مولوی کرم الدین صاحب دوست پیر مہر علی صاحب جن کا ہم سے کچھ بھی تعلق نہیں جنہوں نے اپنے ہاتھ سے اعجاز المسیح اور شمس بازغہ کے حاشیہ پر سے یہ نوٹ نقل کئے ہیں جن کا خط ہم ابھی نقل کر چکے ہیں (۳) مہر علی شاہ کا اپنے ہاتھ کا کارڈ بنام مولوی کرم الدین صاحب جو ابھی نقل ہو چکا ہے (۴) محمد حسن متوفی کا باپ جس نے وہ دونوں کتابیں میاں شہاب الدین اور مولوی کرم الدین صاحب کے حوالہ کیں جن پر محمدحسن متوفی کے نوٹ لکھے ہوئے تھے اور نیز اپنے روبرو یہ نوٹ نقل کرائے۔ (۵) محمد حسن متوفی کا لڑکا جس نے اپنے گھر سے اس کام کے لئے کتابیں نکالیں کہ اپنے خسر کو دیوے تا وہ فروخت کرا دیوے اور جواب مفصل حاشیہ میں آگیا ہے ان نوٹوں میں اس نے اپنی جہالت اور تعصّب اور شتاب کاری کی وجہ سے بہت سی قابلِ شرم غلطیاں کی ہیں۔ لیکن اب مُردہ کو ملامت کرنا بے فائدہ ہے۔ اسؔ قدر اس کے نوٹوں میں فحش غلطیاں ہیں کہ اگر اس کو جلدی سے موت نہ پکڑ لیتی تو وہ ضرور نظر کرکے