بھی کچھ زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف لفظوں میں اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کی تصدیق کی اور ایک شخص حافظ محمد یوسف نام نے جو ضلع دار نہر ہیں بلاواسطہ مجھ کو یہ خبر دی* کہ مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی نے خواب میں دیکھا کہ ایک نور آسمان سے قادیاں پر گرا (یعنی اس عاجز پر) اور فرمایا کہ میری اولاد اُس نور سے محروم رہ گئی۔ یہ حافظ محمد یوسف صاحب کا بیان ہے جس کو مَیں نے بلا کم و بیش لکھ دیا۔ ولعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین۔ اور اِس پر اور دلیل یہ ہے کہ یہی بیان دوسرے پیرایہ اور ایک دوسری تقریب کے وقت عبد اللہ صاحب موصوف غزنوی نے حافظ محمد یوسف صاحب کے حقیقی بھائی منشی محمد یعقوب صاحب کے پاس ؔ کیا اور اس بیان میں میرا نام لے کر
* حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نہر نے بہت سے لوگوں کے پاس مولوی عبد اللہ صاحب کے اس کشف کا ذکر کیا تھا ایسے ثبوت بہم پہنچ گئے ہیں کہ اب حافظ صاحب کو مجال گریز نہیں۔ حافظ صاحب کی اب آخری عمر ہے اب ان کے دیانت اور تقویٰ آزمانے کے لئے ایک مدت کے بعد ہمیں موقع ملا ہے۔ منہ