نَحمَدہٗ ونصلّی عَلٰی رسولہِ الکریم
اشتہار وَا جبُ الاظہار
اپنی جماعت کے لئے اور گورنمنٹ عالیہ کی توجہ کے لئے
چونکہ اب مردم شماری کی تقریب پر سرکاری طور پر اِس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ ہر ایک فرقہ جو دوسرے فرقوں سے اپنے اصولوں کے لحاظ سے امتیاز رکھتا ہے علیحدہ خانہ میں اس کی خانہ پوری کی جائے اور جس نام کو اِس فرقہ نے اپنے لئے پسند اور تجویز کیا ہے وہی نام سرکاری کاغذات میں اس کا لکھا جائے اس لئے ایسے وقت میں قرین مصلحت سمجھا گیا ہے کہ اپنے فرقہ کی نسبت ان دونوں باتوں کو گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں یا ددلایا جائے اور نیز اپنی جماعت کو ہدایت کی جائے کہ وہ مندرجہ ذیل تعلیم کے موافق استفسار کے وقت لکھوائیں۔ اور جو شخص بیعت کرنے کے لئے مستعد ہے گو ابھی بیعت نہیں کی اُس کو بھی چاہیئے کہ اس ہدایت کے موافق اپنا نام لکھوائے اور پھر مجھے کسی وقت اپنی بیعت سے اطلاع دیدے۔
یاد رہے کہ مسلمانوں کے فرقوں میں سے یہ فرقہ جس کاخدا نے مجھے امام اور پیشوا اور رہبر مقرر فرمایا ہے ایک بڑاامتیازی نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے اور وہ یہ کہ اس