ضمیمہ تریاق القلوب نمبر ۴
3 * نحمدہ ونصلّی علٰی رسولہ الکریم
ایک الہامی پیشگوئی کا اشتہار
چونکہ مجھے ان دنوں میں چند متواتر الہام ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ عنقریب آسمان سے کوئی ایسانشان ظاہر کرے گا جس سے میرا صدق ظاہر ہو اس لئے میں اِس اشتہار کے ذریعہ سے حق کے طالبوں کو اُمید دلاتا ہوں کہ وہ وقت قریب ہے کہ جب آسمان سے کوئی تازہ شہادت میری تائید کے لئے نازل ہوگی۔ یہ ظاہر ہے کہ جس قدر خدا تعالیٰ کے مامور دنیا میں آئے ہیں گو اُن کی تعلیم نہایت اعلیٰ تھی اور اُن کے اخلاق نہایت اعلیٰ تھے اور اُن کی زیر کی اور فراست بھی اعلیٰ درجہ پر تھی لیکن اُن کا خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہونا لوگوں نے قبو ل نہ کیا جب تک کہ اُن کی تائید میں آسمان سے کوئی نشان نازل نہیں ہوااسی طرح خدا تعالیٰ اس جگہ بھی بارش کی طرح اپنے نشان ظاہر کر رہا ہے تا دیکھنے والے دیکھیں اور سوچنے والے سوچیں۔ اور اب مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک برکت اور رحمت اور اعزاز کا نشان ظاہر ہوگا جس سے اکثر لوگ تسلی پائیں گے جیسا کہ ۱۴؍ ستمبر ۱۸۹۹ ء کو یہ الہام ہوا۔
ایک عزّت کاخطاب۔ ایک عزّت کا خطاب۔لک خطاب العِزَّۃ۔ ایک بڑا نشان اس کے ساتھ
ہوگا۔یہ تمام خدائے پاک قدیر کا کلام ہے جس کو میں نے موٹی قلم سے لکھ دیا ہے