باہم ایسا اتفاق کرلیا کہ میری مخالفت کےؔ جوش میں اُن کو باہمی اختلافات بھی بھول گئے اوراُنہوں نے دوسری قوموں کے پنڈتوں اور پادریوں کو بھی حتی الوسع اپنے ساتھ ملا لیا اور زمین میری دشمنی کے جوش سے یوں بھر گئی جیسا کہ کوئی برتن زہر سے بھرا جائے۔ لیکن خداتعالیٰ نے ان لوگوں کے حملوں سے میری عزت کو محفوظ رکھا جیسا کہ وہ ہمیشہ اپنے پاک نبیوں کو محفوظ رکھتارہا ہے۔ سو یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں شائع کی گئی تھی اور اب بڑے زور شور سے پوری ہوئی جس کی آنکھیں ہیں دیکھے کہ کیا یہ خدا کے کام ہیں یا اِنسان کے ؟
۷۳ اور منجملہ ان نشانوں کے جو خدا تعالیٰ نے میری تائید میں ظاہر فرمائے پیشگوئی اشتہار ۱۲؍ مارچ ۱۸۹۷ ء ہے جو سیّد احمد خاں کے ۔ سی ۔ ایس ۔ آئی کی نسبت میں نے کی تھی۔ اس پیشگوئی سے اوّل ایک اور پیشگوئی اشتہار ۲۰؍ فروری ۱۸۸۶ ء میں کی گئی تھی جو اُسی وقت مشتہر ہوکرہزاروں انسانوں میں شائع ہوگئی تھی جس کاخلاصہ مطلب یہ تھا کہ سیّد احمد خاں صاحب کو کئی قسم کی بلائیں اور مصیبتیں پیش آئیں گی چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور وہ ایک عظیم الشان مالی نقصان اُٹھا کر بڑی تلخی کے ساتھ اِس دنیا سے گذرے اور میں نے صدہا
یاد رہے کہ اِس جگہ حضرت مسیح کی یہ گواہی کہ یہودی جو ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کے اب تک منتظر ہیں یہ اُن کی غلطی ہے کہ اس پیشگوئی کو حقیقت پر حمل کرتے ہیں بلکہ خو اور طبیعت کے لحاظ سے یوحنّا ہی ایلیا ہے جو آچکا یہ گواہی ایک مومن کے لئے نہایت اطمینان بخش ہے اور حق الیقین تک پہنچاتی ہے۔ اس کے بعد پھر بھی جھگڑا نہ چھوڑنا اور اپنے پاس کوئی نظیر نہ ہونا دینداروں کا کام نہیں ہے۔ منہ