کی انتظار ہے جو تین کو چار کرنے والا ہوگا۔ اب دیکھو یہ کس قدر بزرگ نشان ہے کیا انسان کے اختیار میں ہے کہ اوّل افترا کے طور پر تین یا چار لڑکوں کی خبردے اور پھر وہ پیدا بھی ہو جائیں ؟ فقط۔ یہ عبارت جس پر ہم نے خط کھینچ دیا ہے ضمیمہ انجام آتھم کی ہے۔ اگر تم اِس ضمیمہ کو کھول کر پڑھو گے تو اس کے صفحہ ۱۵ میں یہی عبارت پاؤگے۔ اب خدا تعالیٰ کی قدرت کا نشان دیکھو کہ وہ پسر چہار م جس کے پیدا ہونے کی نسبت اس صفحہ پا نزد ہم ضمیمہ انجام آتھم میں انتظار دلائی گئی اور ناظرین کو اُمید دلائی گئی ہے کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ جیسا کہ یہ تین لڑکے پیدا ہوگئے ہیں وہ چوتھا لڑکا بھی پیدا ہو جائے گا۔ سو صاحبو وہ دن آگیا اور وہ چوتھا لڑکا جس کا ان کتابوں میں چار مرتبہ وعدہ دیا گیا تھا صفر ۱۳۱۷ ؁ھ کی چوتھی تاریخ میں بروز چارشنبہ پیدا ہوگیا۔ عجیب بات ہے کہ اِس لڑکے کے ساتھ چار کے عدد کو ہر ایک پہلو سے تعلق ہے۔ اس کی نسبت چار پیشگوئیاں ہوئیں۔ یہ چا۴ر صفر ۱۳۱۷ ؁ھ کو پیدا ہوا۔ اس کی پیدائش کا دن ہفتہ کا چوتھا دن تھا یعنی بدھ ۔ یہ دوپہر کےؔ بعد چوتھے گھنٹہ میں پیدا ہوا۔ یہ خود چوتھا تھا۔ ۲۶ ایک عظیم الشان پیشگوئی وہ ہے جو لاہور ٹاؤن ہال میں جلسہ اعظم مذاہب کے وقت پوری ہوئی۔ تفصیل اِس کی یہ ہے کہ پیشتر اس کے کہ وہ جلسہ مذاہب ہو جو ۲۶۔۲۷۔۲۸؍ دسمبر ۱۸۹۶ ؁ء کو مقام مذکور میں ہوا تھا۔ جس میں ہر ایک مذہب کے کسی نامی آدمی نے اُس مذہب کی تائید میں سوالات مجوزہ ممبران جلسہ کے جوابات سنائے تھے مجھ کو جو میں نے بھی اس جلسہ میں سنانے کے لئے ایک مضمون لکھا تھاخدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا۔ جس سے یقینی اور قطعی طور پر سمجھا جاتا