اور میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالات کے صفحہ ۲۶۶ میں کی گئی ہے۔ اور اِس کتاب کے صفحہ ۲۶۲ کی چوتھی سطر سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس پیشگوئی کی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ ء ہے۔ اور پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں۔ یأ تی قمرالانبیاء ۔ وامرک یتأتی۔ یسرّاللّٰہ وجھک۔ وینیر برھانک۔ سیولد لک الولد و یُدْ نٰی منک الفضل۔ ان نوری قریب۔دیکھو صفحہ ۲۶۶ آئینہ کمالات اسلام۔ یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔ تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا۔ یعنی خدا کے فضل کا موجب ہوگا اور نیز یہ کہ شکل و شباہت میں فضل احمد سے جو دُوسری بیوی سے میرا لڑکا ہے مشابہت رکھے گا ۔اور میرا نور قریب ہے (شاید نور سے مُراد پسرموعود ہو) پھر جب یہ کتاب آئینہ کمالات جس میں یہ پیشگوئی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ ء درج ہے اور جس کا دُوسرا نام دافع الوساوس بھی ہے فروری ۱۸۹۳ ء میں شائع ہوگئی۔ جیسا کہ اِس کے ٹائٹل پیج سے ظاہر ہے تو ۲۰ ؍ اپریل ۱۸۹۳ ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰؍ اپریل ۹۳ء سے ظاہر ہے ۔ اِس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔ اور درحقیقت وہ لڑکا صورت کے رُوسے فضل احمد سے مشابہ ہے جیسا کہ پیشگوئی میں صاف اشارہ کیا گیا اور یہ لڑکا پیشگوئی کی تاریخ دسمبر۱۸۹۲ ء سے تخمیناً پانچ مہینے بعد پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی تاریخ میں اشتہار ۲۰؍ اپریل ۱۸۹۳ ء کو چھپوایا گیا۔ جس کے عنوان پر یہ عبارت ہے۔ منکرین کے ملزم کرنے کے لئے ایک اور پیشگوئی خاص محمد حسین بٹالوی کی توجہ کے لائق ہے۔
اورؔ میرا تیسرا لڑکا جس کا نام شریف احمدہے اِس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی میرے رسالہ انوار الاسلام صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر درج ہے۔ اور یہ رسالہ ستمبر ۱۸۹۴ ء میں شائع ہوا تھا۔ اور ستمبر ۱۸۹۴ ء کو یہ پیشگوئی رسالہ مذکور ہ کے صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر چھاپی