یہ ذؔ کر درمیان آگیا ہے کہ جو صاحب کسی کو اس کام کے لئے منتخب کرنے کے لئے کوئی رائے ظاہر کریں اوّل ان کو کافی علم اِس بات کا ہونا چاہئیے کہ کیا سابق تالیفات اُس شخص کی یہ گواہی دے سکتی ہیں کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کا انسان ہے کہ پہلے بھی دینی امور میں اعلیٰ مضمون اس کی قلم سے نکلے ہیں اور نیز یہ کہ وہ عربی میں بھی تالیفات نادرہ رکھتا ہے اس لئے یہ راقم بھی صرف تائید حق کی غرض سے حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح محض نیک نیتی سے اپنی نسبت یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ یہ علم خداتعالیٰ کے فضل نے مجھے عنایت کیا ہے اور میں اس لائق ہوں کہ اس کام کو انجام دوں۔
میری کتابیں جو مناظرات کے حق میں اب تک تالیف ہوئی ہیں یہ ہیں۔ براہین احمدیہ ہر چہار حصہ جو آریوں اور برھموؤں اور عیسائیوں کے ردّ میں ہے۔ سرمہ چشم آریہ جو آریوں کے ردّ میں ہے۔ ایک عیسائی کے چار سوال کا جواب جو ایک لطیف رسالہ ہے۔ کتاب البریّہ جو عیسائیوں کے رد میں ہے۔ کتاب ایّام الصلح۔ رسالہ نورالقرآن جو عیسائیوں کے رد میں ہے۔ کتاب کرامات الصادقین جو تفسیر قرآن شریف عربی میں ہے۔ کتاب حمامۃ البشریٰ جو عربی میں ہے۔ کتاب سرالخلافہ جو عربی میں ہے۔ کتاب نورالحق جو عربی میں ہے۔ کتاب اتمام الحجۃ جو عربی میں ہے اور دوسری کئی کتابیں ہیں جو اس راقم نے اردو اور فارسی اور عربی میں تالیف کی ہیں اور مہوتسو کے جلسۂ مذاہب کے بارے میں جو کمیٹی کی طرف سے ایک کتاب شائع ہوئی ہے ایک لمبی تقریر اسلام کی تائید میں اس راقم کی بھی اس کتاب میں موجود ہے اور یہ تمام کتابیں بجز کتاب ایام الصلح کے جو عنقریب شائع ہوگی شائع ہو چکی ہیں اور اگر کوئی صاحب رائے لکھنے کے وقت ان کتابوں میں سے کسی کتاب کی ضرورت سمجھیں تو میں اس شرط سے بھیج سکتا ہوں کہ وہ ایک دو ہفتہ رکھ کر پھر واپس کر دیں۔ کیونکہ معلوم نہیں کہ اس کارروائی کے لئے کون کون صاحب میری کتابیں طلب فرمائیں گے۔ اب یہ مضمون معہ اپنی تمام روئیداد کے ختم ہوگیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک