بھیج دیا تھا۔ صاحب موصوف نے واپس بھیج دیا تھا کہ اس کو تعلیم دو۔ جب طیار ہو جاوے عیسائی کیا جاوے گا۔ مگر وہ لڑکا پھر چلا گیا اور میں نے اس کو پھر کبھی نہیں دیکھا۔ شاید اس واسطے چلا گیا ہو گاکہ ہمارے ہاں روٹی کپڑا اس کو نہیں ملتا تھا۔ عبدالحمید نے اور مشنوں کی بابت بھی مجھ سے پوچھا تھا۔ شاید ڈاکٹر کلارک صاحب کے مشن کا بھی ذکر ہوا ہو۔ مگر ڈاکٹر کلارک صاحب کا صریح ذکر نہیں ہوا تھا۔ اس نے مجھ سے یہ نہیں کہاتھا کہ مرزا صاحب کی طرف سے آیا ہوں۔ مکرر کہا کہ عبدالحمید نے کہا تھا کہ میں مرزا صاحب کا شاگرد ہوں۔ سنایا گیا درست ہے۔ العبد نور دین دستخط حاکم ذیل کا فقرہ فارسی مثل میں نہ تھا انگریزی چٹھی میں ہے کل شہادۃ کے ختم ہونے پر اخیر حکم سے پہلے یہ فقرہ درج ہے Dr. Clark states he wishes to resign the post of prosecutor. Adjourned to 23rd August Sd/- M. Douglas Districrt magistrate. ترجمہ ڈاکٹر کلارک بیان کرتا ہے کہ وہ مستغیث ہونے سے دست بردار ہوتا ہے۔ تیئیس اگست پر ملتوی کیا گیا دستخط ایم ڈگلس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بعدالت کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور ملکہ قیصرہ ہند بنام مرزا غلام احمد ساکن قادیاں تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور جرم زیر دفعہ ۱۰۷ضابطہ فوجداری حکم ترجمہ از انگریزی کارروائی تحقیقات ھٰذا اس اطلاع سے پیدا ہوئی جو ڈاکٹر مارٹن کلارک سی ایم ایس کی جانب سے