اُلٹاؔ دینا۔ مَیں یہ بات سچ اور ایمان سے کہتا ہوں کہ وکیل رام بھج نے مجھ کو حسب مذکورہ بالا کہا تھا۔ میرے ساتھ ایک سپاہی آریہ قادیاں گیا تھا۔ آریوں کے ہاں ٹھہرا تھا اور آریوں نے گواہ بنادیئے تھے۔ نہال چند مدرس عیسائی ہے۔ عبد الحمید بقلم خود سُنایا گیا درست ہے تسلیم کیا گیا دستخط حاکم نقل ترجمہ بیان ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب باجلاس کپتان ایم ڈبلیوڈگلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور دستخط حاکم سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۱۰۷ضابطہ فوجداری ترجمہ بیان ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب باقرار صالح ۲۰؍ اگست ۱۸۹۷ ؁ء ہم کو عبد الحمید کے اس دوسرے بیان کی نسبت کچھ معلوم نہیں ہے۔ عبد الرحیم ۳؍ بجے اور چھ بجے کے درمیان بیاس جاکر امرتسر واپس آسکتا تھا۔ جب ہم سب بیاس گئے تو کسی شخص کو عبد الحمید کے ساتھ علیحدہ بات کرنے کا موقعہ نہیں تھا۔ عبد الحمید کے اقبال کے وقت عبد الرحیم ذرا فاصلے پر موجود تھا اور کان میں بات نہیں کرسکتا تھا۔ اُس نے ہمارے پاس اقبال کیا۔ عبد الرحیم اقبال کرنے کے وقت نہیں بولا۔ اقبال میں لفظ نقصان اوّل عبدالحمید نے لکھا تھا اور پھر لفظ مارڈالنا اُس نے از خود لکھا تھا۔ ہم نے لڑکے کو مسٹر اہل ساپ صاحب مہر عدالت جب ؔ *** کے دن ختم ہو چکے تو وہ اسی جسم کے ساتھ جو *** صلیب پر چڑھایا گیا تھا اور بذریعہ سزا جہنم صاف نہیں کیا گیا تھا خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے ۔ سو عیسائی لوگ اس بات کو خود مانتے ہیں کہ *** کے دنوں نے تقاضا کیا کہ تا حضرت یسوع کی روح جہنم میں جائے اور پھر جو *** سے پاک ہونے کے دن تھے ان دنوں نے تقاضا کیا کہ تا ان کی روح خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائی جائے۔ اب چونکہ وہ *** کے دنوں کی نسبت اقرار کر چکے ہیں کہ یسوع کی محض روح ہی جہنم میں گئی تھی اس لئے انھیں اس دوسرے پہلو میں بھی یہی اقرار کرنا پڑے گا کہ