تحریروں کے لاکھوں انسانوں کو اس پیشگوئی کی خبر دے گیا۔ یہ پہلا نشان تھا جو میری تائید میں ظاہر ہوا۔ پھر دوسرا نشان خسوف کسوف کا نشان تھا جو رمضان میں ہوا اور کوئی ثابت نہ کرسکا جو مجھ سے پہلے کبھی کسی مدعی مہدویّت کے وقت رمضان میں کسوف خسوف ہوا۔ پس یہ نشان بھی خداتعالیٰ کی حُجّت تھی جو مولویوں پر پوری ہوئی۔ تیسرا نشان ستارہ ذوالسنین کا نکلنا تھا۔ یہ وہ ستارہ تھا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں نکلا تھا اور خبر دی گئی تھی کہ پھر مسیح موعود کے وقت میں نکلے گا۔ چوتھا نشان آتھم کا شرط کے موافق بچنا اور پھر دوسری پیشگوئی کے موافق فوت ہو جانا تھا۔ پانچواں نشان پیشگوئی کے موافق مرزا احمد بیگ ہوشیارپوری کا فوت ہونا تھا۔ چھٹا نشان پیش ؔ گوئی کے مطابق لیکھرام کا مارا جانا تھا۔ ساتواں نشان وہ پیشگوئی تھی جو جلسہ مہوتسو سے کچھ پہلے میں نے اپنے مضمون کے بالا رہنے کے بارے میں کی تھی۔ آٹھواں نشان کلارک کے مقدمہ کے بارے میں تھا جس کی کئی سو آدمیوں کو پہلے سے خبر دی گئی تھی کہ ایک مقدمہ ہوگا اور پھر بریت ہوگی۔ نواں نشان خود محمد حسین کے ذلیل ہونے کا تھا جو بموجب پیشگوئی اِنّی مھینٌ مَنْ اَراد اِھانتک اُس کو سنایا گیا اور ایسا ہی اور کئی نشان تھے جو محمد حسین نے بچشم خود دیکھے اگر اس میں سعادت کا بیج ہوتا تو اس کو خدا نے نہایت موقعہ دیا تھا کہ وہ اس آسمانی سچائی کو قبول کرتا مگر اس نے دنیا کو آخرت پر اختیار کرلیا اور کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا۔ اگر وہ سچائی کا طالب ہوتا اور غربت سے میرے پاس آتا تو میں یقین رکھتا تھا کہ خداتعالیٰ سعادت سے اس کو حصہ دیتا اور اس کو اتنے نشان دکھا تاکہ شرح صدر اس کو حاصل ہو جاتا مگر اس نے نہ چاہا کہ ہدایت کے دروازے سے داخل ہو۔ اخیر پر ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ تم خدا کے نشانوں کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہے ہو۔ ابھی تم نے دیکھا کہ کس طرح خدا نے اس مقدمہ میں جو پادریوں نے اٹھایا تھا تمام مقدمہ کے اول و آخر کی مجھے خبر دے دی۔ دیکھو یہ خدا کی طاقت ہے یا کسی اور کی جس نے پہلے سے آنیوالی بلا سے اطلاع دے دی اور فرمایا قد ابتلی المؤمنون۔ اور حکّام کی گرفت کو کشفی طور پر ظاہر کیا اور پھر