وقد صُقِلَتْ کَلِمی کمثلِ سَجَنْجَلٍ فترنو إلیہا مُقْلۃُ المتأنِّقِ
اور میرے کلمے آئینہ کی طرح صاف کئے گئے ہیں پس تعجب کرنیوالے کی نظر اس کو ٹکٹکی لگا کر دیکھتی ہے
أری غِیْدَ أسرارٍ نَضَضْنَ لِرَمْقِنا ومِن غیرنا باعَدْنَ کالمتأبِّقِ
میں دیکھتا ہوں کہ نرم اندام عورتیں اسرار کی ہمارے لئے ننگی ہو گئیں اور غیروں سے وہ چھپنے والیوں کی طرح دور ہو گئیں
إذا ما خرَجنَ من الغَبِیط بزینۃ فأصبی رَشاقتُہنّ قلبَ مُرَمِّقِ
اور جبکہ وہ ہودہ سے زینت کے ساتھ نکلیں پس ان کا حسن اندام دیکھنے والوں کا دل لے گیا
إذا ما تجلّٰی حسنُہن بنورہ فرحَلتْ کجالیۃٍ ظلامٌ یَغْسِقِ
اور جب ان کا حسن اپنے نور کے ساتھ چمکا پس اندھیرا یوں چلا گیا جیسا کہ وہ لوگ جو اپنے گھروںسے آوارہ پھرتے ہیں
وقَلَّ مِن الأخْدانِ مَن کان حُسنُہ کحسنِ عذارانا وخَدٍّ أبرَقِ
اور معشوقوں میں سے بہت کم ہو گا جس کا حسن ہمارے ان باکرہ مضامین کی طرح ہو گا اور رخسار روشن ہوں گے
فجُعِلَتْ بہ ذاتُ الکسور لنا السُّوَی وآنستُ وَہْدَ الجائرین کصَمْلَقِ
پس ہمارے لئے ان کے ساتھ نشیب و فراز کی راہ سیدھی کی گئی اور میں نے ظلم کرنیوالوں کے گڑھوں کے برابر زمین کی طرح دیکھا
ولیس کشرح الصدر للمرء نِعْمَۃٌ ومِن أردئِ الأوقاتِ وقتُ التأزُّقِ
اور انسان کے لئے شرح صدر جیسی اور کوئی نعمت نہیں اور سب وقتوں سے زیادہ ردی وقت تنگدلی کا وقت ہے
ونفسٌ کمَوماۃِ السباع مُبیدۃٌ بہا الذئب یعوی کالأسیر المخَنَّقِ
اور بہت ایسے نفس ہیں کہ جنگل کے درندوں کی طرح ہلاک کرنیوالے انمیں بھیڑیا چیخیں مارتا ہے جیسا کہ قیدی جس کا گلا گھونٹا گیا ہو
فما خفتُ صولتَہم وحقَّرتُ أمرَہم بما صاننی ربّی بعین التومُّقِ
پس میں ان کے حملہ سے نہیں ڈرا اور ان کے کاروبار کو حقیر جانا کیونکہ خدا نے مجھے اپنی محبت کی آنکھ سے بچا لیا
وکائِنْ تریٰ مِن مفسدٍ ہو صائلٌ علیّ فیدفعہ الحفیظ ویَغْفِقِ
اور بہت مفسد تو دیکھے گا کہ وہ مجھ پر حملہ کرنیوالے ہیں پس خدا ایسے دشمن کو دفع کرتا اور اس کو تازیانہ مارتا ہے
تجلّتْ من الرحمٰن أنوارُ حجّتی فما الخوف إن تُعْرِضْ وإنْ تتعزَّقِ
خدا کی طرف سے میرے حجت کے نور ظاہر ہو گئے ہیں پس کچھ خوف کی جگہ نہیں اگر تو کنارہ کرے یا بخل کرے
سینصرنی ربی ویُعلِی عمارتی فہُدُّوا ورُضُّوا مِن أکُفٍّ وأسْوُقِ
عنقریب خدا مجھے مدد دیگا اور میری عمارت کو بلند کرے گا پس اگر ممکن ہے تو اس عمارت کو ہتھیلیوں اور پنڈلیوں سے مسمار کر دو