تبصَّرْ خصیمی ہل تری مِن علامۃٍ بہا یُعرَف الکذّابُ عند المحقِّقِ اے میرے دشمن خوب دیکھ کیا تو کوئی علامت پاتا ہے جس سے جھوٹا پہچانا جاتا ہے إذا ما نقول ہلُمَّ لا تنبری لنا وفی بیتک المنحوس تہذی وترتقی جب کہیں آ تو ہمارے مقابل پر آتا نہیں اور اپنے منحوس گھر میں لکھتا اور اوپر چڑھتا ہے دعوتَ فأکثرتَ الدعاء لنَکْبَتی فواللہِ زِدْنا بعدہ فی التفَنُّقِ تو نے بددعا کی اور میرے ادبار کیلئے بہت بددعا کی پس بخدا ہم بعد اس کے تنعم میں زیادہ ہوئے عرَضْنا علیکم رحمۃً أمرَ ربِّنا فلم تحفِلوا کِبرًا وقد کنتُ أُشْفِقِ ہم نے مہربانی سے اپنے رب کا امر تمہارے پیش کیا پس تم نے کچھ پرواہ نہ کی اور میں ڈرتا تھا وقلتُ لکم توبوا ولا تترکوا الحیا فزدتم عنادا واعتدیتم کأفسَقِ اور میں نے کہا کہ توبہ کرو اور حیا کو مت چھوڑو پس تم عناد کی رو سے بڑھ گئے اور حد سے زیادہ گذر گئے جیسا کہ فاسق ہوتے ہیں وإنی حبَستُ النفسَ عند فضولِکم صَبورًا علی سبٍّ وشتمٍ مُحرِّقِ اور میں نے تمہاری بکواس کے وقت اپنے تئیں روکا اور تمہاری گالیوں پر صبر کیا وواللّٰہ لا یُخزَی الصدوقُ بقولکم أیُرْہِقُ قتَرٌ وجہَ مَن کانَ أصْدَقِ اور بخدا صادق تمہارے بات کے ساتھ رسوا نہیں کیا جائیگا کیا صادق کے منہ پر غبار آسکتی ہے فتوبوا إلی الربّ الوریٰ ۱؎ واستغفروا ولا تشتروا بالحق عیشًا مُرَمَّقِ پس خدا کی طرف توبہ کرو اور گناہ کی معافی چاہو اور تھوڑے عیش کے لئے حق کو مت چھوڑو