رأیتمؔ عواقبکم بترک سفینتی وضاعتْ خلایاکم ومُتّم کمُغْرَقِ تم نے میرے سفینہ کے ترک سے اپنا انجام دیکھ لیا اور تمہاری بڑی بڑی کشتیاں تباہ ہو گئیں اور تم غرق شدہ انسان کی طرح مر گئے وعندی عیونٌ جاریات من الہُدی ہنیئًا لرجلٍ قد دناہا لیستقی اور میرے پاس ہدایت کے چشمے جاری ہیں اس آدمی کو وہ چشمے گوارا ہوں کہ ان سے نزدیک ہوا تا پانی پیئے وأُعطیتُ علمًا یملأ العَین قُرّۃً ونورًا علی وجہ المخالف یَبْزُقِ اور میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم دیا گیا ہوں جو آنکھ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور نور دیا گیا ہوں جو مخالف کے منہ پر تھوکتا ہے وإنی أری العادین فی تیہۃ الشقا ومن جاء نی صدقًا فقد دخل جَوسَقِی اور میں ظالموں کو شقاوت کے جنگل میں دیکھتا ہوں اور جو صدق کے ساتھ میرے پاس آیا وہ میرے قلعہ میں داخل ہو گیا ولو کنتُ دجّالًا کذوبا لضرَّنی عداوۃُ مَن یّدعو علیَّ لِأُوبَقِ اور اگر میں دجال اور دروغگوہوتا تو مجھے اس شخص کی عداوت ضرر پہنچاتی جو مجھ پر میرے ہلاک ہونے کے لئے بددعا کرتا تھا دعَوا ثم سبُّوا ثم کادُوا فخُیِّبوا لِما حفظتْنی عینُ ربٍّ مُرَمِّقِ انہوں نے بددعائیں کیں پھر گالیاں دیں پھر مکر کیا پھر نااُمید ہو گئے کیونکہ خدا تعالیٰ کی آنکھ نے مجھے بچالیا وہ خدا جو ہمیشہ اپنی نظر میں رکھتا ہے ینازع أقوامٌ ویشتدّ حَرْبہم فیُعلِی المہیمن کلَّ مَن کان أصدَقِ قومیں جھگڑتی ہیں اور ان کی لڑائی سخت ہوتی ہے پھر خدا تعالیٰ اس شخص کا غلبہ ظاہر کرتا ہے جو اس کے نزدیک صادق ہوتا ہے فلیتَ عقولَ الزّمر قبلَ افتضاحہا یَصِلْنَ إلی حقٍّ مبین مُحقَّقِ پس کاش کہ مخالف جماعتوں کی عقلیں ان کی رسوائی سے پہلے کھلے کھلے حق کو پا لیں وما أنا إلا منذرٌ عند فتنۃٍ وقد جئتُ مِن ربّی کراعٍ مُعَفِّقِ اور میں فتنہ کے وقت ایک منذر ہو کر آیا ہوں اور میں اپنی رب کی طرف سے ایسا چرواہا ہوں جوبکریوں پراگندہ کو اپنی طرف لاتا ہے ولی قِرْبۃ شدُّوا علیَّ عِصامَہا لأُروِیَ أقواما بمائٍ أغدَقِ اور میری ایک مشک ہے جس کا بند میرے پر مضبوط کیا گیا ہے تا کہ میں قوموں کو بہت سے پانی سے سیراب کروں فمَن یأتِنی صدقًا کعطشانَ سَاعیًا یَجِدْ کاہلی ہذا ذَلولًا لمُسْتقِی پس جو شخص صدق کے ساتھ پیاسے کی طرح دوڑتا ہوا میرے پاس آئیگا میرے اس موہنڈے کو پانی کے طلب کرنیوالے کیلئے جھکا ہوا پائیگا فقُمْ شاہدًا لِلّٰہِ إن کنتَ خَاشِعًا وأکرَمُ ناسٍ عندہ فاتِکٌ تقِی پس اگر تو خدا کے لئے خشوع رکھتا ہے تو لِلّٰہگواہی کے لئے کھڑا ہو جا اور خدا کے نزدیک بزرگ آدمی وہی ہے جو دلیر اور نیک بخت ہے