برسؔ پہلے خبر دے جو بیان کرنے کے زمانہ میں معدوم کی طرح ہوں تو ایسے انسان کو بطور نظیر پیش کرنا چاہئے۔ اور اس کے واقعات معائنہ کے طور پر دکھلانے چاہئیں اور صرف پرانے کرم خوردہ قصے اس جگہ کام نہیں آئیں گے۔
نداریم اے یار با نَسْیَہ کار
اگر قدرتت ہست نقدے بیار
آپ سن چکے ہیں کہ براہین احمدیہ میں صاف طور پر یہ پیشگوئیاں دکھلائی گئی ہیں۔ پس یہ سلسلہ وار شہادتیں کیونکر ٹوٹ جائیں گی؟
چونکہ بعض ظالم مولوی جیسا کہ محمد حسین بٹالوی*میری دشمنی کے لئے اسلام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ نشان جو اس دین کی سچائی پر گواہی دینے کے لئے آسمان سے نازل ہوئے ہیں ان کو مٹا دینا ان لوگوں کا مقصود ہے اس لئے یہ استفتاء قوم کے معزز اہل نظر کی
اس شیخ دشمن حق کا یہ بھی میرے پر افترا ہے کہ اور بھی بعض پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں۔ ہم بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین۔ ہم شیخ مذکور کو فی پیشگوئی 3سو ر و پیہ نقد دینے کو تیار ہیں اگر وہ ثابت کر سکے کہ فلاں پیشگوئی خلاف واقعہ ظہور میں آئی۔ مگر کیا وہ یہ بات سن کر تحقیقات کے لئے درخواست کرے گا؟نہیں اس کو نخوت نے اندھا کر دیا۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص نہایت درجہ کا مفسد اور دشمن حق ہے اس کو اسلام سے کچھ خاص دشمنی ہے اس کا دل نہیں چاہتا کہ اس پُرآشوب چشم زمانہ میں اسلام کی عزت اور شوکت اور بزرگی ظاہر ہو ۔ مگر یہ اس ارادہ میں ناکام رہے گا۔ میری بات سن رکھو! اب سے خوب یاد رکھو کہ خدا بہت سے نشان دکھائے گا۔ نہیں چھوڑے گا جب تک ایسے لوگوں کو ذلیل کر کے نہ دکھلائے۔ منہ